۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سرفراز لکھنؤ

حوزہ/"سرفراز"  لکھنؤ سے شائع ہونے والا ہفت روزہ  پرچہ  ہے جس کا آغاز غالباً 1921عیسوی  میں ہوا تھا۔ محرم اور رجب میں نکالے جانے والے خصوصی رجب نمبر اور محرم نمبر قارئین میں اتنے مقبول رہے کہ پورے سال ان نمبروں کا بےچینی سے انتظار کیا جاتا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعی دنیا میں لکھنؤ سے شائع ہونے والا مجلہ سرفراز کے کچھ شمارے آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ یوں تو یہ رسالہ کسی زمانہ میں اپنی بلندیوں پر تا دیر قائم رہا ۔ حالات زمانہ نے اسے ہم سے چھین لیا لیکن اگر پارینہ اوراق کے خزانہ کو ڈھونڈا جائے تو اس میں بہت سے لعل و جوہر مل جائیں گے ۔ 17/ نومبر 1962عیسوی کا شمارہ، 2/ جنوری 1964 عیسوی کا شمارہ اور 1960 عیسوی کا رجب نمبر پیش خدمت ہے ۔ مولا امیرالمؤمنین علیہ السلام کے اصحاب با وفا کے حالات ، آپ کے غزوات اور مناقب پر مشتمل یہ شمارے معلومات کا خزانہ ہیں اور مطالعہ کی تشنگی کو بڑھادیتے ہیں اس کی خوبی کے درک کا تعلق صاحبان نظر کے ذوق مطالعہ سے ہے ۔ 

ان مجلوں  میں شیعی دنیا کے مشہور و معروف ادبا کی کاوشیں  اور مضامین موجود ہیں جن میں "امیرالمؤمنین اور غزوہ خیبر" مضمون نگار جناب سرکار محسن الملت مولانا محسن نواب ، "جنگ جمل اور اس کے اسباب"  مضمون نگار مولانا سید محمد باقر مدیر اصلاح،" شمع رسالت کا فدائی" مضمون نگار سرکار علامہ سید مجتبیٰ حسن کامونپوری، "شاہ عبدالعزیز دہلوی کا ایک دلچسپ خواب" مضمون نگار جناب سید امیر حیدر،  " عہد مرتضوی میں عدل و مساوات کی معراج" مضمون نگار  جناب مولانا ابوالکلام شمسی، " تمنائے دل آدم ریاض سرور عالم" مضمون نگار علامہ جمیل مظہری اور" گلدستہ اصحاب " مضمون نگار مولانا محمود حسن قیصر امروہوی وغیرہ  جیسے مضامین اور ادبا کے اسماء قابل ذکر ہیں۔  

قدیم مجلات کے کھنگالنے کی چاہت اگر پیدا ہوجائے تو گلشن مطالعہ میں ایک بار پھر بہار آجائے ۔  "سرفراز"  لکھنؤ سے شائع ہونے والا ہفت روزہ  پرچہ  ہے جس کا آغاز غالباً 1921عیسوی  میں ہوا تھا۔ محرم اور رجب میں نکالے جانے والے خصوصی رجب نمبر اور محرم نمبر قارئین میں اتنے مقبول رہے کہ پورے سال ان نمبروں کا بےچینی سے انتظار کیا جاتا رہا ہے اسی وجہ سے اس مبارک موقع پر انڑ نیشنل نور مائکروفلم سینٹر ایران کلچرہاؤس دہلی کی جانب سے باذوق قارئین کی خدمت میں سردست یہ تین  سرفراز مجلہ جو آل انڈیا شیعہ کانفرنس کا قیمتی شاہکار  ہے (جس کے ایڈیٹر مصطفیٰ حسن  رضوی تھے) پیش ہیں اور آیندہ بھی ہم اس طرح کی چیزیں پیش کرنے کی کوشش کرین گے۔ اس مبارک موقع پر انڑ نیشنل نور مائکروفلم سینٹر ایران کلچرہاؤس دہلی تمام مؤمنین کی خدمت میں عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ پالنے والے تمام مؤمنین کی تمام مشکلات کو حل فرما اور اس مبارک دن کے صدقہ میں تمام مؤمنین مرحومنین کی مغفرت فرما آمین۔   

تبصرہ ارسال

You are replying to: .