حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی ٹرانسپورٹ کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے ایک بحری جہاز کو عمان کی سمندری حدود میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے برطانوی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ عمان کے ساحل پر صہیونیوں کی ملکیت والے جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ حملہ،مصیرہ کے شمال مشرق میں واقع عمان کے سب سے بڑے جزیرے میں امریکی وقت کے مطابق دن 2 بجے کے قریب ہوا اور حملے کی جزئیات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔