۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
خواتین

حوزہ/ مقررین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عید غدیر ہمیشہ دنیا میں باقی رہے گی اور اس عید کا جو پیغام ہے ولایت، اس پر عمل کرنا دنیا کے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید غدیر کی یاد میں راولپنڈی میں ایرانی قونصل خانے میں خواتین نے جشن کا انعقاد کیا گیا جسمیں موجود مقررین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عید غدیر ہمیشہ دنیا میں باقی رہے گی ، انہوں نے کہا کہ عید غدیر کا پیغام جو کہ ولایت ہے اس پر عمل کرنا دنیا کے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

ایک خاتون نے کہا کہ اس عید کو کسی خاص گروہ کی عید قرار نہیں دیا جانا چاہئے ، بلکہ مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی کی علامت کے طور پر تبدیل کیا جانا چاہئے۔ ہمیں اپنے آپ کو اور ایک دوسرے کو عید غدیر کے دن مبارکباد پیش کرنی چاہیئے کیونکہ ہم نے حضرت علی علیہ السلام کی ولایت قبول کرلی ہے اور انکی ولایت کے مضبوط قلعے میں اپنے آپ کو محفوظ رکھا ہے۔

جشن میں شامل افراد نے اسی طرح معاشرے میں عید غدیر کے کلچر کو پھیلانے پر زور دیا ... ایک عورت کا کہنا ہے کہ غدیر ایک اہم معاملہ ہے اور ہمیں معاشرے میں اسے پھیلانے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔

ایک اسپیکر کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ غدیر پوری انسانیت کی سب سے بڑی عید ہے اور اسے پوری دنیا میں پھیلانے کے لئے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔

جشن منانے میں شامل خواتین نے زور دے کر کہا کہ عید غدیر  یکجہتی کا دن ہے اور اس کا سب سے اہم پیغام مسلمانوں اور آپس میں دوستی اور بھائی چارہ ہے۔ اس جشن میں پیغمبر اسلام کے کنبہ کے افراد کو ماڈل اور آئیڈیل سمجھنے پر زور دیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .