۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مدیر کل اوقاف مازندران

حوزہ / ایران کے صوبہ مازندران میں محکمہ اوقاف  اور امور خیریہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: عاشورا کی ثقافت نے اقوام عالم کو یہ درس دیا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی قسم کے ظلم و  ذلت کو قبول نہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ مازندران میں محکمہ اوقاف  اور امور خیریہ کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام ابراهیم حیدری نے ایران کے شمالی شہر ’’ساری‘‘ میں ’’سوگوارہ عاشورایی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ مراسم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: عاشورا، خالص انسانی اور اخلاقی اقدار سے بھرا ہوا ہے ۔ مبلغین اور واعظین حضرات کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن  ہو وہ معاشرے میں عاشورا کی  ان عظیم اقدار کو فروغ دیں اور ان کی ترویج کریں۔

انہوں نے کہا: آج کے معاشرے کو کسی بھی دوسرے زمانے سے زیادہ ’’خالص عاشورای ثقافت ‘‘ کی ضرورت ہے۔ حسینی ثقافت پر بھروسہ کرتے ہوئے  ہی ہم دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف کھڑے ہوسکتے ہیں اور مذہب اور انقلاب اسلامی کا دفاع کرسکتے ہیں۔

حجت الاسلام حیدری نے انقلاب اسلامی کی چالیس سالہ موفقیت اور کامیابی کو ثقافت ِ عاشورا  سے استفادہ کا واضح اور بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا:  آج بھی اس معاشرے میں  اور اسی طرح پوری دنیا میں اسلامی نظام کے پھیلاؤ کا ایک دیرپا راز حسینی ثقافت کی مضبوطی میں مضمر ہے۔

صوبہ مازندران میں محکمہ اوقاف  اور امور خیریہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: عاشورا کی ثقافت نے اقوام عالم کو یہ درس دیا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی قسم کے ظلم و  ذلت کو قبول نہ کریں۔

حوزہ علمیہ مازندران کے اس استاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی ناانصافی ، ظلم اور انحراف کے مقابلے میں خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ مظلوم کا دفاع اور ظلم و ستم کے سامنے ڈٹ جانا ہی تحریک عاشورا میں امام حسین علیہ السلام کا پیغام تھا۔

انہوں نے کہا: آج دشمن معاشرے میں حسینی تحریک کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں اس عاشورا ی ثقافت کو دشمن کی یلغار سے محفوظ رکھنے کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی کیونکہ قیامِ امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ اور اہل بیت علیھم السلام کی تمام تحریکوں کا مقصد معاشرے میں اسلامِ ناب کا پھیلاؤ تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .