۱۷ شهریور ۱۴۰۳ |۳ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 7, 2024
حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی

حوزہ/ آ‎ستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ خطبا کو چاہئے کہ منبروں سے دین کے حقائق کو پوری قوت کے ساتھ بیان کریں اور معاشرے میں امید و لولہ انگیززندگي کی تقویت کريں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے خطباء کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا خطیب معاشرے کا رہبراور دین کا مبلغ بن سکتا ہے جو با اخلاص ہو اور خدا کی خشنودی،قرآن و اہلبیت (ع) کی تعلیمات کے فروغ اور معاشرے کے مفاد و مصلحت کے علاوہ کوئی دوسری فکر نہ رکھتا ہو، اور دینی حقایق کو بلا خوف و خطر بیان کرے۔

انہوں نے کہا کہ خطبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ معاشرے کی ضروریات اور تقاضے کو جانتا ہو اور سامعین کی سطح فہم اور ادارک کی معلومات بھی رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ منبروں سے بیان کی جانے والی باتیں منطقی اور مدلل ہونی چاہئيں جبکہ غیرمعتبر و بے بنیاد مطالب کے بیان سے گریز کیا جانا چاہئے۔

حجت الاسلام مروی نے کہا کہ منبرسے لوگوں کے دینی عقائد مضبوط بنانے اور منحرف شکوک و شبہات کا عقلی،مستدل اور ٹھوس جواب دینے کے لئے بہترین استفادہ کیا جانا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مواصلاتی ذرائع و وسائل اور انٹرنیٹ کے عام ہوجانے کے بعد بھی منبر ابھی بھی بالمشافہ تبلیغ میں انتہائي اہم اور مؤثر ترین روش ہے۔

امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں شعور و بیداری،روشن خیالی اور امید و حوصلہ پیدا کرنا دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .