۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
متولی حرم امام رضا ع

حوزہ/حجت الاسلام شیخ احمد مروی نے کہا ہے کہ اسلام کی راہ میں نائیجیریا کے مذہبی رہنما شیخ زکزکی کی فداکاریاں، ایثار اور جد وجہد معاشرے کے لئے ایک بہتر مثال ہے.

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی شیخ ابراہیم زکزکی کی بیٹیوں سے ملاقات میں جو حرم مطہررضوی میں انجام پائی، عالم مجاہد شیخ زکزکی  کی جسمانی حالت اور ان کے اہل خانہ  کی خیریت دریافت کرنے کے بعد کہا کہ  شیخ زکزکیکامعاملہ انقلاب و اسلامی نظام کا معاملہ ہونے کے ساتھ ساتھ رہبرانقلاب اسلامی  کے لئے  بھی   ایک  اہم موضوع ہے ۔  

انہوں نے کہا کہ میں رہبرانقلاب اسلامی کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہوں اور جس طرح  سے  وہ تمام مسلمانوں کے متعلق بہت زیادہ حساس ہیں ا س سے بھی میں پوری طرح آگا ہ ہوں  اور مجھے  یقین ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی  کی جانب سے  شیخ زکزکی کی رہائی کے سلسلے میں جس قدر بھی ممکن ہو گا بھرپور کوشش کی جائے گی۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے  اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شیخ زکز کی نے افریقہ  میں  ایک  انقلاب  بپا کردیا ہے کہا کہ اس عظیم عالم دین نے افریقہ میں بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے اور اس علاقے میں لاکھوں افراد کی تربیت کی ہے، اسی وجہ سے   اسلام دشمن  قوتیں  شیخ زکزکی سے  گہرا   بغض و  عناد رکھتی ہیں۔

انہوں  نے مزید کہاکہ شیخ زکزکی نے افریقہ میں جو بنیاد  رکھی ہے اور جس انقلابی فکر کی اس علاقے میں داغ بیل ڈالی ہے  وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی ۔ ان  کا کہنا تھا کہ   دشمن احمق ہیں  جو سوچتے ہیں کہ اس راہ کی شخصیتوں کو شہید کرکے ان کا راستہ بھی بند کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ یزید سوچ رہا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کو شہید کرکے امامت و ولایت کی فکر  اور اہل بیت  علیھم السلام کا راستہ بند ہوجائے گا۔

حجت الاسلام مروی نے  کہا کہ  دشمن شاید شیخ زکزکی کو شہید کردیں، لیکن کبھی بھی ان کی راہ و فکر کو افریقہ میں نابود نہیں کرسکتے بلکہ جس فکر کی شیخ زکزکی نے افریقہ میں بنیاد رکھی ہے  دن بدن اس کا دائرہ پھیلتا جائے گا    ۔

 آستان قد س رضوی کے متولی  نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے  کہ  شیخ زکزکی ایک عظم طاقت کا نام ہے اور انہيں  افریقہ کا  خمینی  جو کہا جاتا ہے یہ  بالکل صحیح ہے کہا  کہ  شیخ زکزکی نے اسلام کے لیے افریقہ میں زحمتیں برداشت کی ہیں اور بے شمار فداکاریاں انجام دی ہیں ، اس عالم دین کی کوششیں، فداکاریاں اور ایثار دنیا کے تمام  حریت پسندوں کے لئے  ایک نمونہ ہے 

انہوں نے کہا کہ شیخ زکزکی نے دین اسلام کی راہ  میں  بے پناہ مظالم  اور مصائب  وآلام  کا سامنا کیا  ہے اورشیخ زکزکی اور ان کے اہل خانہ نے یقینا بہت زیادہ سختیاں اور مصیبتیں اٹھائی ہیں، ان کے چھ بیٹے شہید ہوچکے ہیں اور خود وہ  بھی ابھی تک ظالموں کی قید  میں  ہیں ۔  آستان قدس رضوی  کے متولی نے کہا کہ  شیخ زکزکی نے اسلام کی راہ میں  گرانقدر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ اللہ کی راہ میں بہت زیادہ مشکلات اور مصیبتوں کو بھی گلے لگایا ہے   

 انہوں نے  معاشرے کی  قابل فخر دینی اورانقلابی شخصیات کو متعارف  کرانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ شیخ زکزکی کو متعارف  کرانے کے لئے  جتنا بھی آستان قدس رضوی سے ممکن ہوگا وہ انجام دے گا    اور ہم اس کام میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ  شیخ زکز کی معاشرے، نوجوانوں اور  علماء  کے لئے ایک بہترین نمونہ ہيں جنھیں متعارف کرانا چاہئے 

 حجت الاسلام شیخ احمد مروی  نے  کہا کہ آستان قدس رضوی شیخ زکز کی کی شخصیت  اور اسلام  کے لئے ان کی خدمات اور قربانیوں کو  حرم مطہر کے زائرین  تک    مختلف ذرائع سے    پہنچائے گااور اس کے لئے پوری کوشش کی جائے گی  ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے شیخ زکزکی کوایک   متفی  انسان  و عالم  باعمل، مجاہد فی سبیل اللہ اور   اپنے زمانے کا اویس قرنی قرار دیا اور کہا کہ  افریقہ میں ایک شخص امام خمینی اور رہبرانقلاب اسلامی  کے  افکار کے تحت ایک انقلاب اور عظیم فکر کی بنیاد ڈالنے میں کامیاب ہوا ہے  اور اس نے  اسلام کے لیے بہت سی خدمات انجام دی ہیں اور اس راہ میں بہت زیادہ زحمتیں اور مصیبتیں اٹھائی ہیں   اس لئے اس عظیم مرد مجاد کی خدمات سے لوگوں کو روشناس کرانا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ زکزکی کی خدمات کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ جس خطرناک صورتحال سے وہ گذر رہے ہیں اس سے بھی رائے عامہ کو باخبر کرنے کی ضرورت ہے 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .