۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا سید مشاہد عالم رضوی

حوزہ/ زیارت اربعین کی تلاوتِ کی تأکید اور اسے نشانی مؤمن قرار دینے کی ایک وجہ یہی ہو کہ خود حسین حسین کرنے والے راہ سے بے راہ نہ ہوں اور دشمن کی ڈگر پر نہ چل پڑیں اور انہیں اس بات کا خیال بھی نہ ہو.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چہلم امام حسین کی مناسبت سے مولانا سید مشاہد عالم رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مومن زیارت اربعین میں خطاب کرکے اپنے آقا و مولا کی خدمت میں کہتا ہے فمعکم معکم لا مع عدوکم۔

ترجمہ میں آپ کے ساتھ ہوں آپ کے ساتھ آپ کے دشمن کے ساتھ نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقرار زبانی ہی نہیں ایک مومن کے دل کی آواز ہے جسے وہ زبان پر دہراتا جاتا ہے تاکہ دنیا والے پیغام حسینی کی پرس وجو کریں اور ان کے ساتھ ہونے اور ان کےدشمن کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ سمجھیں اور ایک عظیم الشان قربانی کے فلسفہ کے اسرار سے واقفیت حاصل کرسکیں اور زندگی میں اپنی حیثیت اور پوزیشن کو پرکھ کر اقدام عمل سے کام لیں جو ان کی بھلائی اور نجات کی ضمانت بن سکتا ہے یہ تو رہی انکی بات جو زندگانی دنیا کی مشغولیات سے نکل کر تلاش حقیقت میں اپنا وقت صرف کرنے کی فکر کرتے ہیں۔

مزید کہا کہ وہیں امام حسین علیہ السلام کے مشن سے آگاہی رکھنے والوں کے لیے یہ جملہ انکی تبلیغی ذمہ داری کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ خود انہیں امام علیہ السّلام کے ہمگام ہونے پر بار بار ابھارتا ہے بلکہ شاید زیارت اربعین کی تلاوتِ کی تأکید اور اسے نشانی مؤمن قرار دینے کی ایک وجہ یہی ہو کہ خود حسین حسین کرنے والے راہ سے بے راہ نہ ہوں اور دشمن کی ڈگر پر نہ چل پڑیں اور انہیں اس بات کا خیال بھی نہ ہو۔

آخر میں کہا کہ تمام زائرین حسینی کی خدمت میں چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تعزیت و تسلیت عرض ہے۔ خدایا ہم سب کو رہروان وناشران مقصد حسینی میں قرار دے آمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .