۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سائرہ ابراہیم 

حوزہ/ ملک میں شر پسند عناصر کی جانب سے عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ، ملت تشیع پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہمیں آپس میں اتحاد و یگانگت قائم کر کے دشمن کو منہ توڑ  جواب دینا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/ ملک میں شر پسند عناصر کی جانب سے عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ، ملت تشیع پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہمیں آپس میں اتحاد و یگانگت قائم کر کے دشمن کو منہ توڑ  جواب دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین یوتھ گلگت کی جانب سھ منعقدہ تحفظ حقوق ملت تشیع و تحفظ عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

ان کا کہنا تھا چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر پورے پاکستان میں عزادارن سید الشہداء اربعین کے عظیم الشان جلوس میں مولا و آقا اباعبداللہ الحسین علیہ سلام کے ساتھ عہد وفا کرنے نکلیں گے اور ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش کرنے والے تکفیری عناصر کو ناکام بنائینگے۔

انہوں نے کہا کے سید آغا راحت حسین الحسینی کی اپیل پر پاکستان بالخصوص گکگت بلتستان میں ملت تشیع پر ہونے والے مظالم کے خلاف چہلم امام حسین علیہ السلام کو ہونے والے دھرنوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .