حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ زینبیہ ادارہ منہاج الحسینؑ کی پرنسپل و متحدہ علما بورڈ پنجاب کی رکن سیدہ سائرہ جعفری نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے انسانیت کو ظلم و جبر و استبداد کیخلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی جرأت دی، آج دشمن ہمیں فقط سیاسی و نظامی اور اقتصادی میدان میں شکست دینے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ علم و تربیت و تعلیم کے نظام کو بھی پوری طرح اپنے شکنجوں میں جکڑے ہوئے ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی جانب سے اربعین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے کی جبکہ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔
سائرہ جعفری کا کہنا تھا کہ امت میں افتراک و انتشار پھیلانے کی سازشیں عروج پر ہیں، ہمیں تمام مسلمانوں کو فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر ان سازشوں کو ناکام بھی بنانا ہوگا اور اپنی نسلوں کو استعماری نظام سے بھی آزاد کروانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امت میں انتشار کی سازشیں کی گئی مگر علماء کی بیداری اور بروقت اقدامات سے دشمن کی سازشیں ناکام ہوئیں، اور آئندہ بھی علماء فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اربعین کی مناسب سے۔
انہوں نے کہا کہ کربلا دنیا بھر کے مظلوموں کی درس گاہ ہیں جہاں سے مستضعفین جہاں حریت کا درس لے کر اپنی آزادی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر و فلسطین جیسے مسائل بھی فکر کربلا پر عمل سے ہی حل ہوں گے۔