۶ آبان ۱۴۰۰ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۳ | Oct 28, 2021
سائرہ ابراہیم 

حوزہ/ عصر حاضر کا یزید جتنا طاقتور نظر آتا ہے اتنا ہی اندر سے کمزور ہے وہ ہماری یکجہتی سے ڈرتا ے ہمیں توڑنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر سمیت گلگت بلتستان میں تحفظ حقوق ملت تشیع و تحفظ عزاداری کے لئے آگاہی مہم جاری مرکزی سیکٹرٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت المسلیمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جو ذیادتیاں ملت تشعیہ کے ساتھ پورے پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں کی گئیں ہیں اس کا جواب اربعین پر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر کی کال پر ملک بھر سمیت گلگت میں ملت تشیع اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے رہں گے۔ گلگت میں اربعین جلوس پر دئے جانے والے دھرنوں کے لئے رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے دشمن کی سازش کا انشااللہ ملت تشیع متحد ہو کر ناکام بنائیں گے اور اپنے قائد کا ساتھ آخری سانس تک دیں گے۔

انہوں نے کہا کے عصر حاضر کا یزید جتنا طاقتور نظر آتا ہے اتنا ہی اندر سے کمزور ہے وہ ہماری یکجہتی سے ڈرتا ے ہمیں توڑنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کے ہم پورے پاکستان اور گلگت بلتستان کے تشیع کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے گلگت بلتستان کی عوام پاکستان میں جہاں بھی مقیم پر اپنے قائد کی آواز لبیک کرتے ہوئے اربعین پر گھروں سے باہر نکلے اور دشمن کو دکھا دیں کہ تشیع وہ قوم ہے جو اگر متحد ہو جائے تو کسی طاقت کو بھی تخت سے زمیں پر لاسکتی ہے۔ عصر حاضر کا یزید تاریخ ضرور دیکھ لے جب بھی ضرورت پڑی عوام نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہا ہے اور بڑی بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا اگر گگت کی سر زمین پر آغا راحت حسین الحسینی نے جس وقت بھی حکم دیا خواتین بچیاں سب اپنے قائد کے حکم پر گھروں سے باہر نکلیں گی ہم کسی بھی مشکل گھڑی میں اپنے قائد کو تنہا نہی چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کے ملک پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اسے مسلکی بنیادوں پر تقسیم ہونے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کے ہمیں اپنے قائد وحدت کے فرمان پر وحدت کا پرچم تھامے اٹھنا اور عصر حاضر کے یزید کو نیست و نابود کرنا ہے اربعین کا دن یزیدیت بت شکن کا دن ثابت ہو گا اور عصر حاضر کے یزید سے اپنے حقوق چھین کے لیں گے۔ انہوں نے کہا انشااللہ ہمیشہ کی طرح قائد ملت علامہ راجہ ناصر کی قیادت میں یہ حقوق کی لڑائی بھی جیت کے رہیں گے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
2 + 8 =