شیعہ قوم
-
عزاداری امام حسین (ع) کے تحفظ کے لیے شیعہ قوم کا اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ ملک میں شر پسند عناصر کی جانب سے عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ، ملت تشیع پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہمیں آپس میں اتحاد و یگانگت قائم کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔
-
اترپردیش انتظامیہ کی جانب سے امسال محرم کے سلسلہ میں جاری کردہ گائیڈ لائن سے شیعہ قوم میں شدید غم و غصہ کی لہر
حوزہ/ علمائے مبارکپور آعظم گڑھ کا مشترکہ بیان: اترپردیش انتظامیہ کی جانب سے اس سال محرم کے سلسلہ میں جاری کردہ گائیڈ لائن سے شیعہ قوم کے مذہبی جذبات و عقائد کو سخت ٹھیس پہونچی ہے،اور سنی و ھندو حسینی تعزیہ داروں کی بھی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔
-
مدرسہ سلطان المدارس لکھنؤ پوری شیعہ قوم کا سرمایۂ افتخار ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) انڈیا کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام کی پرزور مذمت اور سخت مخالفت کی جاتی ہے۔کیونکہ مدرسہ سلطان المدارس پوری شیعہ قوم کا سرمایۂ افتخار ہے ۔شیعہ قوم کا قدیم ترین علمی و مذہبی اور قومی اساسہ ہے۔ھندوستان کے تمام شیعوں کے مذہبی جذبات اور عقیدت کا قابلِ رشک مرکز ہے۔جس کی عالمی سطح پر خدمات کی تابناک تاریخ ہے۔
-
نائب مدیر و استاد حوزہ علمیہ حیدریہ خیرآباد:
شیعہ قوم کے علماء، دانشور و باشعور جوانوں کو طویل مدت وسیع و جامع منصوبہ بندی بنانے کی ضرورت، مولانا منہال رضا خیر آبادی
حوزہ/ میں اپنی شیعہ قوم کے علماء، دانشور اور باشعور جوانوں سے دس بستی گزارش کرتا ہوں کہ اٹھو اور ایک طویل مدت وسیع وجامع منصوبہ بندی کرو تاکہ اس وبا نے جو جانی، مالی نقصان دوسرے مقامات پر پہونچایا ہے جو ناگفتہ بہ حالات شہروں میں دیکھنے میں آرہے ہیں ان سے قوم وملت کو بچایا جا سکے ورنہ یاد رکھئے شہروں میں جو تباہی کا منظر ہماری نگاہوں نے دیکھا ہے اس سے بھیانک مناظر دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ یہاں نہ وہ علاج میسر ہے جو شہروں میں ہے اور نہ ہی ویسے ڈاکٹر۔ نہ علاج کے لئے ضروری وسائل۔
-
حکومت کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا اختیار حاصل ہے لیکن کسی کے مذہبی معاملات میں خلل ڈالنے کا قطعاََ حق حاصل نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ بات ذہن نشیں کر لے کہ عزاداری کے حوالے سے شیعہ قوم اپنے اصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔تحریک پاکستان ایک ایسی ریاست کے لیے جدوجہد تھی جہاں مسلمان اپنی عبادات آزادی کے ساتھ ادا کرسکیں۔
-
شیعہ قوم کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کسی طور قابل قبول نہیں، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ ہمیں اعصابی جنگ میں الجھا کر پسپا کر لے گی، تو یہ اس کی بھول ہے، ملت تشیع اپنے نظریات پر اٹل ہے، ہم حق کیلئے آواز بلند کرنا نہیں چھوڑ سکتے۔
-
وسیم رضوی پر سخت سے سخت کاروائی کی جاے، مولانا امانت حسین/ وسیم رضوی کا شیعہ قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے، مولانا مراد رضا رضوی
حوزہ/ مجلس علماء خطباء امامیہ بہار کے جنرل سکریٹری مولانا امانت حسین اور محبان ام الائمہ تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ کے صدر مولانا مراد رضا نے مشترک پریس ریلیز میں بدنام زمانہ دشمن انسانیت غدار وطن وسیم رضوی کی بدترین حرکت کی بھر پور مذمت کرتے ہوے کہا کہ اس مسئلہ پر ملت مسلمہ کو متحد ہو کر اس ملعون کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہیے۔
-
پروفیسر بابو بنارسی داس یونیورسٹی لکھنو ہندوستان:
اسلامی انقلاب ایران نے دنیا میں لوگوں کی فکر کو بدلا ہے کہ تمام مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں، ڈاکٹر سید محمد کامل رضوی
حوزہ/ پروفیسر بابو بنارسی داس یونیورسٹی لکھنو ہندوستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد شیعہ قوم کی ایک الگ پہچان ہوئی اور ساتھ ہی امام خمینی کے اچھے رفتار اور کردار کی وجہ سے شیعہ قوم کو ایک امن پسند اور اچھے برتاؤ کرنے والی قوم کی پہچان ہوئی۔