حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، خاندان اجتہاد کے عالم مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا: پاکستان کے صوبہ پاراچنار میں کافی دنوں سے شیعوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور گویا حکومت پاکستان تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا: شیعہ قوم ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے اور آج ہمارا فریضہ ہے کہ ہم احتجاج کر کے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کا ثبوت پیش کریں لہذا اس سلسلے میں 5؍جنوری 2025ء بعد از نماز مغرب ساڑھے 6 بجے چھوٹے امام باڑے میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ مومنین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے۔
آخر میں مولانا سید سیف عباس نقوی نے شہید افراد کے خانوادوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: پاکستانی شیعوں کے ساتھ پوری دنیا شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
آپ کا تبصرہ