حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر اور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید علی رضا رضوی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت اور اس میں حوزہ نیوز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا: اس وقت دنیا بھر میں تشیع کو چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لئے حوزہ نیوز جیسے پلیٹ فارمز کا کردار لائقِ تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا: دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں اور مومنین کی حمایت انتہائی قابلِ توجہ نکتہ ہے جس کی جانب حوزہ نیوز نے توجہ دلائی ہے۔
حجت الاسلام سید علی رضا رضوی نے مزید کہا: پاکستان کے شہر پاراچنار کا مسئلہ ایک المیہ سے کم نہیں ہے۔ جہاں روز بروز رستوں کی بندش وغیرہ کے ذریعہ ظلم میں اضافہ دیکھنے میں مل رہا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے دنیا بھر میں تشیع کو درپیش چیلنجز کے متعلق حوزہ نیوز کے نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: یاد رکھیں کہ اسپرنگ کو آپ جتنا زور سے دباتے ہیں تو وہ اتنا ہی زیادہ اچھلتا ہے۔ لہذا ہم تشیع کو جتنا بھی زیادہ پریشر میں لایا جائے گا ہم اتنا زیادہ نکھر کر سامنے آئیں گے چونکہ سونا آگ میں جل کر کندن بن جاتا ہے۔
پاکستان کے اس معروف اسلامک اسکالر نے مزید کہا: 9/11 کے بعد دشمنانِ اسلام کی سرگرمیوں کی وجہ سے لوگ مایوس ہو گئے تھے لیکن دنیا نے دیکھا کہ مسلمان پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے۔ تو ان مسائل سے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: کربلا کے بعد بھی لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ امام حسین علیہ السلام ہی جب مارے گئے ہیں تو شاید اسلام ختم ہو گیا لیکن در حقیقت اسلام اسی وقت زندہ ہوا تھا۔ تو کائنات کی تاریخ میں واقعہ کربلا سے بڑا نہ کوئی سانحہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس سے کوئی بڑا امتحان ہو سکتا ہے۔ جب اس کے بعد اسلام ختم نہیں ہوا تو کبھی بھی کمزور نہیں ہو سکتا بلکہ مزید بڑھے گا، ان شاء اللہ
قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا رضوی اس وقت یورپ میں مقیم اور مجلس علماء شیعہ (یورپ)، برطانیہ کے صدر ہیں۔ آپ 5 مئی 1976ء کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان برمنگھم، انگلینڈ منتقل ہو گیا جہاں انہوں نے پرورش پائی اور اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے برمنگھم میں ہی دینی تعلیم کا آغاز کیا۔ بعد ازاں وہ اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے قم، ایران چلے گئے۔ جہاں انہوں نے کئی سال حوزہ علمیہ قم میں تعلیم حاصل کی اور 1998ء میں اسلامیات اور عربی میں دوہری ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ حجت الاسلام والمسلمین نے کئی کتابیں لکھی اور ترجمہ کی ہیں۔ ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: کتاب التوحید (شیخ صدوق کی تحریر کردہ، الوہیت پر کتاب) Kitab Al Tawheed: The Book of Divine Unity، اسلام کا تعارف، اسلامی قوانین Principles of Faith, Usul al-Din))، The Broken Bead: Reflections on the life of Hazrat Fatema (AS)، Shi'i Doctrines in Sunni Sources، The Role of Taqlid in Human Life وغیرہ
آپ کا تبصرہ