۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مقصود ڈومکی

حوزہ/ سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد بلوچستان پاکستان میں تقریب تقسیم ایوارڈ منعقد ہوئی۔​​​​​​​

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد بلوچستان پاکستان میں تقریب تقسیم ایوارڈ منعقد ہوئی اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی عزت اور سربلندی کا سبب ہے علم نور و روشنی ہے، جبکہ جہالت گمراہی تاریکی اور پسماندگی کا سبب ہے۔ یہی سبب ہے کہ قرآن کریم نے حصول علم کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔ قرآن کریم کی پہلی وحی کا آغاز اقرء باسم ربک یعنی پڑھ اپنے رب کے نام سے، کے حکم سے ہوا۔

تعلیم سے ہی قوم کو ترقی، عزت اور سربلندی کا ملتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی 

انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے سبب سرکاری تعلیمی اداروں کی ابتر صورتحال ہے جہاں قوم کے بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں ملک میں امیر و غریب کے لئے الگ تعلیمی نظام ظلم ہے جس کے باعث غریب عوام کے لئے اعلی حکومتی عہدوں تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔

تعلیم سے ہی قوم کو ترقی، عزت اور سربلندی کا ملتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی 

علامہ مقصود علی نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی افسوس ناک حد تک کم ہے، جبکہ تعلیمی ادارے نقل کی لعنت سے نجات حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

تعلیم سے ہی قوم کو ترقی، عزت اور سربلندی کا ملتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی 

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی قوم و ملک کا نام روشن کریں۔ ملک میں اس وقت تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے۔

تعلیم سے ہی قوم کو ترقی، عزت اور سربلندی کا ملتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی 

تعلیم سے ہی قوم کو ترقی، عزت اور سربلندی کا ملتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .