۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود علی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کی عبادت و عبودیت اور اصلاح معاشرہ کا مرکز ہے۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسجد عبادت کے ساتھ ساتھ تعلیم و اسلامی تربیت کا مرکز ہے، ہمیں چاہیئے کہ مساجد میں عوامی خدمت اور فلاحی کاموں پر بھی توجہ دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے علاقہ حاجی شہر کا دورہ کیا اور حاجی شہر میں مسجد و امام بارگاہ کے لئے مخصوص پلاٹ کا جائزہ لیا۔

مساجد عبادت کے ساتھ اسلامی تعلیم و تربیت کا مرکز ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کی عبادت و عبودیت اور اصلاح معاشرہ کا مرکز ہے۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسجد عبادت کے ساتھ ساتھ تعلیم و اسلامی تربیت کا مرکز ہے، ہمیں چاہیئے کہ مساجد میں عوامی خدمت اور فلاحی کاموں پر بھی توجہ دیں۔

مساجد عبادت کے ساتھ اسلامی تعلیم و تربیت کا مرکز ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے حاجی شہر کے مومنین کو قومی جماعت ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت ہے جو پورے پاکستان کے کروڑوں عاشقان اہل بیت علیہم السلام کو ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہے۔ ملت جعفریہ کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے ایم ڈبلیو ایم کا ساتھ دینا چاہیے۔

مساجد عبادت کے ساتھ اسلامی تعلیم و تربیت کا مرکز ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک الہی جماعت ہے جو پیغام انبیاء اور اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں کارکنوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف عمل ہے۔

مساجد عبادت کے ساتھ اسلامی تعلیم و تربیت کا مرکز ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

آخر میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے مومنین میں اپنی تالیف کردہ کتابیں تقسیم کیں۔

مساجد عبادت کے ساتھ اسلامی تعلیم و تربیت کا مرکز ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .