۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اسلام شناسی ورکشاپ

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا: دین اسلام میں تعلیم، قلم اور کتاب کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ علم اور کتاب سے دوری معاشرے کے لئے نقصان دہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ خاتم النبیین (ص) جیکب آباد بلوچستان پاکستان میں ادارۂ مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ میں قرآن کریم، حدیث، احکام، عقائد اور حالات حاضرہ کے موضوع پر درس دیا گیا اور امر بالمعروف کے عنوان سے اجتماعی مباحثہ ہوا۔

دینِ اسلام میں تعلیم و تربیت، قلم اور کتاب کو بڑی اہمیت حاصل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ھدایت انسانی کے لئے ہر دور میں معلم اور کتاب بھیجی وہ معلم انسانیت اس آسمانی کتاب کی مجسم تصویر ہے، لہذا دین اسلام میں تعلیم، قلم اور کتاب کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ علم اور کتاب سے دوری معاشرے کے لئے نقصان دہ ہے۔

دینِ اسلام میں تعلیم و تربیت، قلم اور کتاب کو بڑی اہمیت حاصل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ دین اسلام دین فطرت ہے جو نجات انسانی کا ضامن ہے۔ دنیا کے مادی مکاتبِ فکر انسان کی حقیقت کا ادراک نہیں کر سکے اس لئے وہ انسان کے لئے ناقص نظامِ حیات لے کر آئے جس کی پیروی بشریت کے لئے خسارے پر مبنی ہے، جبکہ دینِ اسلام مکمل نظام حیات ہے جس کی پیروی عالم بشریت کو دنیا اور آخرت میں عزت و سربلندی اور کامیابی عطا کرتی ہے۔

دینِ اسلام میں تعلیم و تربیت، قلم اور کتاب کو بڑی اہمیت حاصل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اسلام شناسی ورکشاپ میں مجلس علمائے شیعہ کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی اور برادر اللہ بخش سجادی نے بھی درس دیا۔

دینِ اسلام میں تعلیم و تربیت، قلم اور کتاب کو بڑی اہمیت حاصل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

آخر میں اسلام شناسی ورکشاپ کے شرکاء کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

دینِ اسلام میں تعلیم و تربیت، قلم اور کتاب کو بڑی اہمیت حاصل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .