۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مدرسہ خدیجہ الکبری

حوزہ/مدرسۂ خدیجة الکبریٰ (س) جیکب آباد بلوچستان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء (س) کے خطبہ کے موضوع پر علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نشست سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور مدرسہ کی پرنسپل محترمہ رقیہ سلطانہ نے خطاب کیا۔

سیدہ فاطمہ الزہراء (س) کی ذات گ
عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کیلئے نمونۂ عمل و اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ النساء العالمین حضرت بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ذات گرامی عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کے لئے نمونہ عمل اور اسوہ حسنہ ہے۔ آپ اپنی پاکیزہ سیرت اور کردار کی بلندی کے سبب خواتین عالم کی سردار قرار پائیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ہستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما قرار پائیں۔

سیدہ فاطمہ الزہراء (س) کی ذات گ
عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کیلئے نمونۂ عمل و اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدکیہ علم و عرفان کا سمندر ہے جس نے معارف دین کے سمندر کو کوزے میں سمویا ہے۔ آپ محدثہ صدیقہ الکبریٰ بتول ام ابیہا اور بضعہ منی کے رتبہ پر فائز ہونے کے سبب شریک کار رسالت تھیں۔

سیدہ فاطمہ الزہراء (س) کی ذات گ
عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کیلئے نمونۂ عمل و اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود نے مزید کہا کہ جس طرح حضرت مریم سلام اللہ علیہا پر فرشتے اترتے تھے اسی طرح بلکہ اس سے بالاتر سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا پر فرشتے اترتے تھے۔

سیدہ فاطمہ الزہراء (س) کی ذات گ
عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کیلئے نمونۂ عمل و اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ حجاب خاتون جنت صدیقہ الکبریٰ ع کی میراث اور امانت ہے مسلم خواتین خصوصاً کنیزان حضرت زہراء کو اس عظیم امانت کی حفاظت کرنا ہوگی، کیونکہ حجاب اور پردے کے خلاف عالمی استکباری قوتوں کے حملے جاری ہیں۔ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے مسلم خواتین کو سیرتِ سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو اپنانا ہوگا جو حیاء عفت پاکدامنی حجاب اور عبودیت الہی و بندگی خدا پر مشتمل ہے۔

سیدہ فاطمہ الزہراء (س) کی ذات گ
عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کیلئے نمونۂ عمل و اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .