۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ مقصود علی ایام فاطمیہ

حوزہ/ علامہ مقصود علی ڈومکی نے درگاہ سید عنایت شاہ پر ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں سورہ کوثر نازل ہوا اور آپ صورت و سیرت میں شبیہ رسول اللہ تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے درگاہ سید عنایت شاہ پر ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں سورہ کوثر نازل ہوا اور آپ صورت و سیرت میں شبیہ رسول اللہ تھیں۔ آپ کی ذات گرامی سرور کونین کے لئے عطائے پروردگار تھی۔

حضرت فاطمه (س) صورت و سیرت میں شبیہ رسول (ص) تھیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ مغربی تہذیب وثقافت کی یلغار کے مقابلے کے لئے سیرتِ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو اپنائیں۔ سیرت فاطمی نجات بشریت کا پیغام ہے۔

حضرت فاطمه (س) صورت و سیرت میں شبیہ رسول (ص) تھیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ کی مجالس عزا سے خطاب کو جرم قرار دینا شرمناک حرکت ہے۔ مجالس عزا اور عزاداری کو جرم قرار دے کر دہشت گردی کے مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔

حضرت فاطمه (س) صورت و سیرت میں شبیہ رسول (ص) تھیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی نے کوئٹہ میں امام جمعہ کی بلا جواز گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلا جواز گرفتاری سی ٹی ڈی کی مجرمانہ کارروائی ہے۔ ملک بھر میں امن و اتحاد کے علمبردار علماء کرام کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں علامہ سید کاظم عباس نقوی، علامہ موسیٰ حسینی، علامہ غلام حسنین وجدانی، علامہ سخاوت حسین قمی اور دیگر علماء کے خلاف بے بنیاد مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں۔

حضرت فاطمه (س) صورت و سیرت میں شبیہ رسول (ص) تھیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

حضرت فاطمه (س) صورت و سیرت میں شبیہ رسول (ص) تھیں: علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .