۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شھید عارف الحسینی فاؤنڈیشن اصفہان کی جانب سے مقابلہ کتابخوانی کا انعقاد

حوزہ / شھید عارف الحسینی فاؤنڈیشن اصفہان کی جانب سے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے معروف کتاب "فاطمۃ من المہد الی اللحد" کی کتابخانی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شھید عارف الحسینی فاؤنڈیشن اصفہان کی جانب سے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے معروف کتاب "فاطمۃ من المہد الی اللحد" کی کتابخوانی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس علمی مقابلہ کے آغاز کے لئے برادر سید مقبول نے کلام پاک کی تلاوت کی اور صدر فاونڈیشن مولانا سید علی جعفر شمسی نے اس مقابلے کے اہم نکات بیان کئے۔

مولانا سید علی جعفر شمسی نے کہا: ہمیں محافظۂ ولایت و امامت کی زندگی کے ایک ایک پہلو سے درس لینا چاہیے ایسے علمی مقابلوں کی وجہ سے ہر ایک بڑھ چڑھ کر مطالعہ میں حصہ لے کر معلومات کا دائرہ وسیع کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

اس علمی مقابلہ میں طلاب اردو زبان پاک و ہند کے ساتھ ساتھ طلاب فارسی زبان (افغانستان) نے بھی شرکت کی۔ مقابلہ میں شرکت کرنے والے طلاب کی مجموعی تعداد 53 تھی۔

مقابلہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے برادران کو جشن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے دوران نقدی و نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • عارف حسین الحسینی IR 10:11 - 2022/12/23
    0 0
    طالب علم حوزہ علمیہ جامعہ المصطفی