۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایام فاطمیہ پاکستان

حوزہ/سالانہ عشرہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمةالزھرا سلام اللہ علیہا کی ساتویں مجلس عزا اور عزاداری کا اہتمام مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مدرسہ سفینہ اھلبیت ع میہڑ سندھ پاکستان میں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس عزا سے حجةالاسلام والمسلمین مولانا عبدالرشید محسنی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان تعلقہ میہڑ نے خطاب کیا۔

حجت الاسلام محسنی نے کہا کہ سیدہ پرودگار کا راز ہیں۔ وقت کے امام نے فرمایا: اے اللہ تجھےواسطہ ہے سیدہ کا اور اس کے بابا کا اس کے بیٹوں کا اور اس کے شوہر کا اور اس راز کا واسطہ جو سیدہ میں چھپا کر رکھا ہے۔ حدیث کساء کو پڑھنے کے ساتھ سمجھنا بھی چاہیٸے۔ رسول اللہ نے فرمایا: اے علی مجھے قسم ہے اس پرودگار کی جس نے مجھے حق کے ساتھ کیا۔جو فقط یہ بات بتاٸے کہ یہ معصومین ع چادر تطھیر میں تھے تو خدا ملاٸکہ سے کہتا ہے ان کے لیٸے مغفرت کی تسبیح کریں۔ رسول خدا کے گھر میں ایک سرنگ تھی جس میں ملاٸکہ کا عرش تک آنے جانے کے راستہ تھا۔

سیدہ فاطمہ (س) راز پروردگار ہیں، حجت الاسلام مولانا محسنی

انہوں نے کہا کہ عورت محکومہ ہے، لیکن سیدہ محکومہ نہیں اور سیدہ جب بھی مولا کے سامنے آتیں تو فرماتے اے میری سیدہ اور مولاتی آپ پر میرا سلام ہو اور سیدہ بھی فرماتیں آپ پر بھی میرا سلام ہو میرے مولا و سردار۔

سیدہ فاطمہ (س) راز پروردگار ہیں، حجت الاسلام مولانا محسنی

مولانا نے مزید کہا کہ آیت اللہ سخاوت حسین نے کہا: مولا نے کبھی بھی سیدہ کو پیٹھ دے کرنہیں چلے۔ کوٸی بھی عورت حجت نہیں لیکن سیدہ حجت اور قیامت میں آٸمہ ع کی جانب سے گواہی دینے والی ہوں گی۔ مولا صادق ع کھانا کھا رہے تھے تو جناب زرارہ ؓ نے کہا مولا ایک بات بتاؤں مولا نے فرمایا بتاؤ!جناب زرارہ نے کہا: مولا میں راستے سے آ رہا تھا تو ایک عورت راستے پر ایک پتھر سے ٹکرا کر گر گٸی اور اسی عورت کی زبان سے الفاظ نکلے کہ بر دشمن زھرا لعنت، مولا نے جب یہ الفاظ سنے تو مولا نے کھانا نہیں کھایا لیکن مصلیٰ بچھا کر اس مؤمنہ کے لیٸے دعا کی اور فرمایا یہ رزق بھی ہمیں سیدہ کے ذریعے ملا ہے۔سیدہ زھراء منبع ہیں، کان ہیں اور محور ہیں۔کاٸنات کی تخلیق کا سبب رسول خدا ہے۔خدا نے فرمایا: اگر علی کو خلق نا کرتا تو اے رسول تم کو بھی خلق نا کرتا۔اور فرمایا اگر فاطمہ کو خلق نا کرتا تو آپ کو اور علی بھی خلق نا کرتا۔

سیدہ فاطمہ (س) راز پروردگار ہیں، حجت الاسلام مولانا محسنی

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے پہلی قربانیاں عورتوں نے دیں ہیں اور ولایت کے لیٸے قربانی سیدہ نے دی ہے۔ جناب ابوطالب نے کہا اے اللہ مجھے آپ کے رب ہونے پر فخر ہے اور مولا نے کہا اے اللہ جیسے آپ کومیں نے پایا ایسے کسی نے نہیں پایا اور اب میں بھی چاہتا ہوں کہ تم بھی مجھے ایسے بنا۔

شیعہ علماء کونسل ضلع دادو کے رہنما نے کہا کہ آخرت کے لیٸے خود کو بچانے کا پاسپورٹ ولایت امیرالمومنین ع ہے۔جناب سیدہ نے لوگوں کو مخاطب کر کے کہا: میرے علاوہ کوٸی ایسی عورت نہیں جس کا میرے بابا جیسا باپ ہو۔ میرا چچا زاد علی میرے بابا کا بھاٸی ہے۔تم لوگ مجھے باربار حدیث بتا رہے ہو جب کہ میں خود حدیث ہوں۔

سیدہ فاطمہ (س) راز پروردگار ہیں، حجت الاسلام مولانا محسنی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .