۴ مرداد ۱۴۰۳ |۱۸ محرم ۱۴۴۶ | Jul 25, 2024
پاکستانی زائرین کے لئے ایران سے عراق بائی روڈ راستوں کو کھولا جائے

حوزہ / انچارج شعبہ زائرین ایران عراق و شام دفتر قائد ملت جعفریہ نے قم میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں زائرین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید ناصر عباس نقوی انقلابی انچارج شعبہ زائرین ایران عراق و شام دفتر قائد ملت جعفریہ نے قم میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں زائرین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

انچارج شعبہ زائرین نے تینوں ممالک ایران، پاکستان اور عراق کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ پاکستانی زائرین کے لئے ایران سے عراق، بائی روڈ راستوں کو کھولا جائے۔

سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے مزید کہا: گذشتہ تقریبا تین سال سے پاکستانی زائرین کے لیے ایران سے عراق جانے کے زمینی راستے بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی زائرین پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا: بہت سے زائرین، مالی توان نہ ہونے کے باعث بائی ایئر سفر نہیں کرسکتے لہذا ان کی دعائیں لینے کیلئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کی اس مشکل کو حل کیا جائے۔

خادم حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس نقوی نے کہا: قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے وفد کے ہمراہ ایرانی اور عراقی سفیر سے ملاقات میں زائرین کی مشکلات کو ہر ممکن حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .