۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پروفیسر غلام حسین سلیم مرحوم کی فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم

حوزہ/ دفتر قاٸد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ زائرین ایران عراق شام سید ناصر عباس نقوی انقلابی مرحوم پروفیسر غلام حسین سلیم ایک متقی پرہیزگار شجاع مخلص خطیب خدمت گزار اور علمی شخصیت تھے۔ مرحوم زندگی بھر قومی پلیٹ فارم اور قیادت سے وابستہ اور وفادار رہے اور اس پلیٹ فارم کے زیر سائے میں خدمات انجام دیتے رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر قاٸد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی جانب سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا دارالتلاوہ میں نماز مغربین کے بعد تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق سیکرٹری جنرل پروفیسر غلام حسین سلیم مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

اس ایصال ثواب کی مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور زیارت حضرت معصومہ اور زیارت عاشورا سے کیا گیا۔ اس کے بعد مسؤل شعبہ زائرین ایران عراق شام سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب نے پروفیسر غلام حسین سلیم کی قومی خدمات کو بہر پور اندازسے خراج تحسین پیش کیا۔اور ان کی شخصیات اور علمی اور قومی عظیم کارکردگی سے تمام زائرین اور شرکاء مجلس کو واضح طور پر بیان کیا اور ایک صدقہ جاریہ کے طور پر حرم اہلبیت (ع) میں انکی یاد میں عظیم الشان مجلس عزاء کا انعقاد کیا اور انکی روح کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے دعا فاتحہ خوانی اور مجلس عزاء کا انعقاد کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ان کی یاد اور خاطرہ آج بھی حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں تازہ ہورہی ہے ۔

انقلابی صاحب نے کہا کہ مرحوم پروفیسر غلام حسین سلیم ایک متقی پرہیزگار شجاع مخلص خطیب خدمت گزار اور علمی شخصیت تھے ۔ مرحوم پروفیسر غلام حسین سلیم صاحب زندگی بھر قومی پلیٹ فارم اور قیادت سے وابستہ اور وفادار رہے اور اس پلیٹ فارم کے زیر سائے میں خدمات انجام دیتے رہے۔اس کے بعد شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر علامہ اکبر زاہدی صاحب نے اس بھر پور انداز سے پروفیسر غلام حسین سلیم صاحب کی مختلف خدمات اور مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور تبلیغات دین اور زائرین کے حوالے سے خطاب کیا اور مصائب محمد وآل محمد ص بیان کرکے اپنے خطاب کا اختتام کیا۔

اس کے بعد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے قاری شفیق حیدری صاحب (اہلسنت کے بزرگ شخصیت جو خصوصی طور پر مہمان تھے) کو اسٹیج پر دعوت دے کر تمام علماء کی موجودگی میں بالخصوص شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر جناب مولانا اکبر زاہدی صاحب اور خادم حرم حضرت معصومہ (س) سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب دونوں کے ہاتھوں سے انعام اور ہدایا دیئے گئے۔ جس میں تبرکات کے علاوہ خاک شفاء کربلائے معلا بھی شامل ہیں۔

قاری شفیق حیدری صاحب نے اپنے اظہار خیال میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم کا بھر پور انداز سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا جس طرح پہلے سے تعاون تھا اسی طرح تعاون کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ انہوں نے آیندہ ہراس کی تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔ آخر میں زیارت اور دعائے امام زمانہ عج سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .