۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ظفر علی شاہ نقوی

حوزہ/ پروفیسر غلام حسین سلیم ایک بے بدیل شخصیت اور زبردست سیاست دان تھے مرحوم نے قوم و ملت خاص طورپر بلتستان کی غیور عوام کے لئے قومی اور مذہبی سطح پر بے لوث خدمات انجام دیئے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرحوم پروفیسر غلام حسین سلیم قوم کے مخلص خدمت گزار اور بے بدیل ومنفرد شخصیت تھے جس کے اچانک انتقال سے قوم وملت ایک مایہ ناز سیاسی و مذھبی پرخلوص شخصیت سے محروم ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے ڈائریکٹر حجت‌الاسلام علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلتستان کے معروف سیاسی، مذہبی اورعلمی شخصیت، تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق سیکرٹری جنرل پروفیسر غلام حسین سلیم کی ناگہانی وفات پر ہم گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر غلام حسین سلیم ایک بے بدیل شخصیت اور زبردست سیاست دان تھے مرحوم نے قوم و ملت خاص طورپر بلتستان کی غیور عوام کے لئے قومی اور مذہبی سطح پر بے لوث خدمات انجام دیئے ہیں۔ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کی حصول کی تحریک اور مسلسل جدوجہد میں پروفیسر غلام حسین سلیم کی سیاسی اور قومی عظیم کارکردگی سب کے لئے نمایاں ہے۔ مرحوم کی سیاسی دینی قومی و علمی ، واجتماعی خدمات ہمیشہ کے لئے قابل قدر ہیں ہمیں امید ہے کہ بلتستان کے قدرداں غیور عوام مرحوم کی ان عظیم قومی اور دینی خدمات کو ھر گز فراموش نہیں کرے گی ۔

ہم اس غم و اندوہ کے موقع پر سب سے پہلے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی خدمت میں تسلیت وتعزیت عرض کرتے ہیں اور مرحوم کے تمام لواحقین وبازماندگان خاص کر انکے برادران وفرزندان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اور دعا کرتے ہیں کہ الله تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں محمد وآل محمد ص کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام دوستان وآشنایان وبازماندگان کو صبر جمیل عطا فرما ئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .