اتوار 13 دسمبر 2020 - 00:20
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے علماء اور طلباء کیلئے خدا کا عطیہ ہے اس کی قدر کیجئے، حجۃ الاسلام شیخ غلام محمد شاکری

حوزہ/ نظریاتی اور تنظیمی علمائے کرام اور طلاب پر مشتمل اس پلیٹ فارم کو وجود میں لانے اور اس کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنے والے تمام افراد حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔ جنہوں نے گلگت بلتستان کے تمام تنظیمی اور نظریاتی علمائے کرام اور طلاب کو اس پلیٹ فارم میں متحد اور منظم کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان ششعبہ قم المقدسہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد شاکری نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم گلگت بلتستان کے تمام طلبا و علماء کیلئے خدا کا عطیہ ہے اس کی قدر کیجئے۔

انہوں نے کہا کہ نظریاتی اور تنظیمی علمائے کرام اور طلاب پر مشتمل اس پلیٹ فارم کو وجود میں لانے اور اس کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنے والے تمام افراد حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔ جنہوں نے گلگت بلتستان کے تمام تنظیمی اور نظریاتی علمائے کرام اور طلاب کو اس پلیٹ فارم میں متحد اور منظم کیا ہے۔

انہوں نے متحدہ علماء فورم کے تمام اراکین بالخصوص قانونی مراحل میں تعاون کرنے والے علمائے کرام من جملہ حجۃ الاسلام شیخ غلام محمد فخرالدین، حجۃ الاسلام ڈاکٹر علی محمد جوادی، حجت الاسلام ڈاکٹر  بشیر استوری، حجۃ الاسلام بشارت زاہدی، حجۃ الاسلام محمد علی حجتی اور حجت الاسلام صادق امینی کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha