حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم علامہ بشارت حسین زاہدی نے علامہ شیخ غلام عباس ناصری، علامہ سید علی عباس رضوی اور علامہ اختر حسین شگری کی رہائی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: علماء کرام کی رہائی کی خبر سن کر ہمیں خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا: اس خوشی اور مسرت کے موقع پر ہم تینوں علماء کرام اور گلگت و بلتستان کے غیور عوام کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
علامہ بشارت حسین زاہدی نے کہا: ملت تشیع کے کسی بھی عالم دین کو اعلان جرم کے بغیر گرفتار کرنا اور لا پتہ کرنا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس قسم کی خطرناک اقدامات کرنے سے باز رہے۔ آیندہ کسی بھی عالم دین کو بلاجرم گرفتار کیا گیا تو عوام شدید احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا: جی بی کے عوام نے متحد ہو کر بھرپور احتجاج کیا تو علماء کرام باعزت رہا ہوگئے۔ ہم جی بی کے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے درمیان اتحاد واتفاق کے رشتے مضبوطی سے برقرار رکھیں اور اپنے آئینی حقوق کی حصول کے لئے تمام تر جدوجہد جاری رکھیں۔









آپ کا تبصرہ