۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ شیخ محمد حسن جعفری

حوزہ/ طلاب کی مشکلات کو حل کرنے اور جی بی کے طلاب کے درمیان اتحاد و وحدت اور ہماہنگی کو فروغ دینے میں متحدہ علماء فورم کو دیگر تنظیموں سے زیادہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے اعلی سطحی وفد نے امام جمعہ اسکردو حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ایک اہم ملاقات کی۔ نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری نے وفد میں شامل علمائے کرام کا تعارف کروایا۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ علماء فورم جی بی ایک وسیع پلیٹ فارم ہے اس کی ذمہ داری بھی گلگت بلتستان کے دیگر تنظیموں سے زیادہ بنتی ہے کیونکہ یہ جی بی لیول کی تنظیم ہے۔ طلاب کی مشکلات کو حل کرنے اور جی بی کے طلاب کے درمیان اتحاد و وحدت اور ہماہنگی کو فروغ دینے میں متحدہ علماء فورم کو دیگر تنظیموں سے زیادہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء فورم جی بی کی ایک ہمہ گیر تنظیم ہے جو علاقائی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ یہ تمام تنظیموں سے بالاتر اور وسیع ہے۔ گلگت بلتستان میں رونما ہونے والی تبدیلی اور تعمیر و ترقی سے علمائے کرام کو آگاہ رہنا چاہئے۔ جتنی دنیوی ترقی بڑھ رہی ہے اسی حساب سے معنوی مشکلات بڑهے گی لذا اپ لوگوں کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ جدید دور کے مطابق جوانوں اور عوام کی تربیت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان عبوری صوبہ بننے جارہا ہے جو خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے علاقے میں تعمیر ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ جب بھی گلگت بلتستان کو حقوق دینے کی بات آتی ہے تو کشمیری ہماری راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور جب جی بی والے مشکل میں ہوتے ہیں تو کشمیر آرام سے بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ ایک غلط طریقہ سے جس سے جی بی کو نقصان ہورہا ہے۔

آخر میں وفد میں شامل علمائے کرام نے شیخ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ وفد میں متحدہ علماء فورم جی بی کی مجلس نظارت، عاملہ اور کابینہ کے اراکین کی اکثریت شامل تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .