حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے یوم تاسیس کی مناسبت سے مجمع جہانی اہلبیت علیہم السلام، قم المقدس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام اور طلاب نے بھرپور شرکت کی۔
یوم تاسیس کی تقریب سے آیت اللہ محمد باقر مقدسی (دام عزہ) اور حجت الاسلام علامہ سید اسد اقبال زیدی صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ نے خطاب کیا۔
دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ صدر متحدہ علماء فورم جی بی شیخ غلام محمد شاکری نے سپاس نامہ پیش کیا۔
تقریب کے آخر میں آیت اللہ باقر مقدسی کی امامت میں باجماعت نماز ادا کی گئی۔ جس کے بعد شرکاء کے لئے سفرۂ افطار بچھایا گیا۔