۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت اللہ شیخ مقدسی

حوزہ/ آسمان امامت کے آخری تاجدار، امید مستضعفین جہاں کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت سے آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی کے دست مبارک سے چند طلباء نے روحانیت کے مقدس لباس زیب تن کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسمان امامت کے آخریں تاجدار، امید مستضعفین جہاں کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت سے آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی کے دست مبارک سے چند طلباء نے روحانیت کے مقدس لباس کو زیب تن کیا۔

اس موقع پر آیت اللہ شیخ مقدسی نے طلبائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تمام عالم انسانیت، پاکستان کے مؤمنین بالخصوص مراجع عظام اور معزز علمائے کرام کی خدمت میں اخرین ہادی الٰہی بقیت اللہ الاعظم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خدا ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم ان کے چاہنے والوں میں سے قرار پائیں اور سب کو ان کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے کہ دنیا اس وقت جس بحران سے گزر رہی ہے اس کا واحد حل اپ کے ظہور میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مسائل کے حل ظہور پر موقوف ہے۔ ہمیں امام کے سپاہی ہونے کا شرف حاصل ہے، لہٰذا ہم پر زیادہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ لوگوں کو امام سے آگاہ کریں اور لوگوں کی توجہ مبذول کرائیں کہ ہمارے اجتماعی، سیاسی، اقتصادی اور سماجی مسائل کے حل چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو ظہور کیلئے آمادہ کریں اور آپ طلاب عزیز سے گزارش ہے کہ آپ حضرات لباس روحانیت سے مزین ہونے کے بعد آپ کے دن، رات، جلوت اور خلوت حتی عبادات میں پہلے سے زیادہ تبدیلی آنی چاہیئے اور آپ اور آپ کے کردار دیکھ کر لوگ اسلام کی طرف مائل ہوں۔

ظہورِ مہدی موعود تمام مسائل کا حل ہے: آیت اللہ باقر مقدسی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .