۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
متحدہ علماء فورم جی بی

حوزہ/ سابق صدر شیعہ علماء کونسل کھرمنگ بلتستان: متحدہ علماء فورم جی بی قم المقدس میں علماء و طلاب کی دینی، سیاسی، تحقیقی اور تبلیغی تربیت کے ذریعے مستقبل میں گلگت بلتستان کے اندر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے اراکین نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید اکبر شاہ رضوی سابق صدر شیعہ علماء کونسل کھرمنگ بلتستان کے ساتھ ایک اہم نشست کی۔ جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔

تلاوت کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری نے نشست میں حاضر اراکین کا تعارف کروایا اور متحدہ علماء فورم جی بی کے اغراض و مقاصد کے ساتھ تنظیم کی سیاسی، فرہنگی، تحقیقی اور اجتماعی فعالیت کے متعلق مختصر گزارش پیش کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید اکبر شاہ رضوی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی سیاسی، مذہبی اور فرہنگی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کو علاقے کے مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ دین کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سیاسی صورت حال سے بھی علمائے کرام کو آگاہ رہنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء فورم جی بی قم المقدس میں علماء و طلاب کی دینی، سیاسی، تحقیقی اور تبلیغی تربیت کے ذریعے مستقبل میں گلگت بلتستان کے اندر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .