۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گلگت بلتستان

حوزہ/ ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونٹ سازی کا مقصد یہ ہے کہ علاقے میں عبادت سازی اور خدمت خلق دونوں کے لیے بہترین ضمیمہ فراہم کر سکیں۔ ہمیں مسائل میں اس قدر جھکڑا ہوا ہے کہ مادیت کو معنویت پر حاوی کی جارہی اور سب سے بڑھ کر استعمار اور دیگر گروہ ہمیں تقسیم کیا ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کھرمنگ/ممبر گلگت بلتستان کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری کا ضلع کھرمنگ اخوندی ہاؤس میں ایک نشست منعقد ہوئی۔جس میں ایم ڈبلیو ایم تنظیم سازی کے حوالے سے ایک نشست منعقد ہوئے۔جس میں علاقہ غاسنگ تا ہلال آباد کے عمائدین نے شرکت کی۔

ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونٹ سازی کا مقصد یہ ہے کہ علاقے میں عبادت سازی اور خدمت خلق دونوں کے لیے بہترین ضمیمہ فراہم کر سکیں۔ ہمیں مسائل میں اس قدر جھکڑا ہوا ہے کہ مادیت کو معنویت پر حاوی کی جارہی اور سب سے بڑھ کر استعمار اور دیگر گروہ ہمیں تقسیم کیا ہوا ہے۔ کسی لیڈر کو اس وجہ سے سازش کا شکار کر کے حکومت سے ہٹایا جاتا ہے کہ کیونکہ وہ مسائل کو حل کر رہا ہوتا ہے۔ملت پاکستان کو بنانے میں سب زیادہ کردار اہل تشیع اور بریلوی فرقے کے پیروکاروں نے ہی ادا کیا۔ بہترین لیڈر وہ ہے جو مادیت پرستی سے زیادہ انسانیت اور خدمت خلق کو ترجیح دیتے ہیں۔

نشست میں موجود علاقے کی نمائندے نے کہا کہ علاقہ غاسنگ تا ہلال آباد کے سکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کریں اور کلاس دہم تک آڑس اور سائنس کو کلاسس کو فوراً شروع کیا جائے اور علاقہ غاسنگ تا ہلال آباد کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا جس پر کونسل ممبر شیخ احمد علی نوری نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور آخر میں ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ سادات گوہری میں میر عظیم الدین یونٹ تشکیل دی گئی۔ جس کے نو منتخب صدر سید عارف کاظمی سے رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .