حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے قم المقدس میں اس سال بالغ ہونے والے بچوں اور بچیوں کے لئے جشن تکلیگ نوبالغان کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں شرکت کروانے والے بچوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری وحید صاحب نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض ناظم پروگرام حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد باقر کاظمی نے انجام دئے۔ اس نورانی تقریب سے استاد حوزہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد حسن فائزی نے خطاب کیا۔
تصویری جھلکیاں: قم المقدس میں جشن تکلیف نوبالغان
یاد رہے کہ قم القمدس میں منعقد ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد پروگرام تھا کہ جس میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی علمائے کرام اور طلاب کے بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں قائم مقام صدر متحدہ علماء فورم جی بی حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر بشیر احمد استوری اور دیگر علمائے کرام نے شریک بچوں اور بچیوں کو انعامات تقسیم کئے۔ پروگرام میں بچوں، ان کے والدین اور علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شعبہ فرہنگی متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جسے بہت ہی سراہا گیا۔