۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام اکبر حسین زاہدی

حوزہ/ حجۃ الاسلام اکبر حسین زاہدی صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے دینی، تعلیمی، ثقافتی اور سیاحتی مراکز کے درمیان باہمی ارتباطات اور تعاون کی ضرورت ، اہمیت اور اس کے عوامی سطح پر مثبت اثرات کی طرف اشارہ کیا اور اور اس اقدام کے تسلسل اور استحکام کو نظام مقدس ولایت فقیہ کا درست تعارف اور پرجار کے لئے بہترین وسیلہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر حجۃ الاسلام اکبر حسین زاھدی اور بلوچستان یونیورسٹی کے استاد پروفیسر جاوید صبا نے متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے وفد کے ہمراہ مجمع جہانی اہلبیت کے معاون علمی و فرہنگی حجۃ الاسلام فرمانیان کے ساتھ ملاقات کی۔

ایران اور پاکستان کے دینی تعلقات،نظام مقدس ولایت فقیہ کا ترجمان ہیں، حجۃ الاسلام اکبر حسین زاہدی

اس ملاقات میں متحدہ علماء فورم کے نائب صدر حجۃ الاسلام غلام محمد شاکری نے وفد میں شامل افراد کا تعارف کرایا اور امور تحقیق کے معاون ڈاکٹر فرمان علی سعیدی نے اس ملاقات کے مقاصد پر روشنی ڈالی، اسی طرح پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان حجۃ الاسلام اکبر حسین زاہدی صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان نے اپنی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے دینی، تعلیمی، ثقافتی اور سیاحتی مراکز کے درمیان باہمی ارتباطات اور تعاون کی ضرورت ، اہمیت اور اس کے عوامی سطح پر مثبت اثرات کی طرف اشارہ کیا اور اور اس اقدام کے تسلسل اور استحکام کو نظام مقدس ولایت فقیہ کا درست تعارف اور پرجار کے لئے بہترین وسیلہ قرار دیا۔

ایران اور پاکستان کے دینی تعلقات،نظام مقدس ولایت فقیہ کا ترجمان ہیں، حجۃ الاسلام اکبر حسین زاہدی

آخر میں مجمع جہانی اہلبیت کے معاون علمی و فرہنگی حجة الاسلام والمسلمین فرمانیان نے مہمانوں اور وفد میں شامل افراد کو خوش آمدید کہتے ہوے مہمانوں کے مثبت خیالات کو سراہا اور ضروری ہماہنگی کے لئے تعاون اور آمادگی کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .