۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
زیارتی و سیاحتی سفر وشنوہ اور منزلگاہ ملا صدرا کہک

حوزہ/امام زادگان کی زیارت اور وشنوہ کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز اور اس کی شفاف فضا سے عطر جاں کو معطر کرنے کے بعد یہ قافلہ واپسی کے ارادے سے قم المقدسہ کی جانب روانہ ہونے کے لیے آمادہ ہوا اور کچھ وقفہ سرزمین کہک میں رک کر منزلگاہ ملا صدرا کی جانب روانہ ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیر و سیاحت جہاں انسانی زندگی کی صحت و سلامتی کو برقرار اور اسے مضبوط و مستحکم بنانے میں مفید ہے وہیں اگر یہ سیر و سفر زیارت اولیاء الٰہی کے ہمراہ ہو تو کیا ہی کہنے 24؍مارچ 2022 کو ایک ایسا ہی زیارتی و سیاحتی سفر حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا ضیغم عباس صاحب کی قیادت میں بحسن و خوبی انجام پایا۔

یہ زیارتی و سیاحتی قافلہ صبح سرزمین قم المقدسہ سے وشنوہ کے لیے روزنہ ہوا، وشنوہ کا علاقہ قم سے نزدیک تقریباً 65 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جو کہ سرسبز و شاداب ہونے کے ساتھ ہی خوبصورت اور قدرتی مناظر سے مالا مال ہے جب کہ یہاِں امام زین العابدین علیہ السلام کے بچوں امامزادہ ہادی اور جناب شہربانو کے روضے اور جناب حلیمہ خاتون، رقیہ سلطان جو کہ امام محمد باقر علیہ السلام کی دختر ہیں اور جناب زینب خاتون کے روضے باہم موجود ہیں جن کی زیارت سے روحانی اور دینی و دنیوی کسب فیض کیا گیا۔ اور نماز ظہرین باجماعت یہی ادا کی گئی۔

امام زادگان کی زیارت اور وشنوہ کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز اور اس کی شفاف فضا سے عطر جاں کو معطر کرنے کے بعد یہ قافلہ واپسی کے ارادے سے قم المقدسہ کی جانب روانہ ہونے کے لیے آمادہ ہوا اور کچھ وقفہ سرزمین کہک میں رک کر منزلگاہ ملا صدرا کی جانب روانہ ہوا اور وہاں منزلگاہ ملا صدرا کی زیارت کی، کہتے ہیں کہ اس پر آشوب دور میں جب فلسفے پر پابندی تھی ملا صدرا نے اسی جگہ اسفار جیسی کتابیں مکمل کیں اور مزید کتابیں جیسے تفسیر قرآن وغیرہ کو سپرد قلم کیا۔

اس سفر کی کچھ یادوں کو تصاویر کے ذریعہ ضبط کیا گیا ہے جسے آپ ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔ البتہ اس پیج کی محدودیت کی بنا پر ساری تصویریں اپلوڈ نہیں کی جاسکیں ہیں۔

زیارتی و سیاحتی سفر وشنوہ اور منزلگاہ ملا صدرا کہک+تصاویر

زیارتی و سیاحتی سفر وشنوہ اور منزلگاہ ملا صدرا کہک+تصاویر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .