۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستان سے آئے وفد کا ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کا مطالعاتی دورہ

حوزہ/ یونیورسٹی کے معاون ڈاکٹر انصاری سے خصوصی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان سے آئے ہوئے مہمانان گرامی جناب حجۃ الاسلام والمسلمین اکبر حسین زاہدی صاحب، صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان اور بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر جناب جاوید صبا صاحب نے نائب صدر متحدہ علماء فورم جی بی حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری کے ہمراہ قم میں ادیان و مذاہب یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

اس دوران یونیورسٹی کے معاون ڈاکٹر انصاری سے خصوصی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے میں اسلامی تحقیقاتی مرکز اتم کے مسولین بھی موجود تھے۔

پاکستان سے آئے وفد کا ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .