۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فدا حسين یزدانی

حوزہ/ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی معروف بین الاقوامی تعلیمی و  تحقیقی ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے علم و دانش کا علمبردار رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا فدا حسين یزدانی نے امریکی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے اصلاح ذھن سازی اور ترقی میں اھم ترین کردار ادا کرتے ہیں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی تعلیمی تحقیقی اور بین الاقوامی سطح کا معروف ادارہ ہے اس پر پابندی در حقیقت بدترین استعماریت کی روشن مثال اور علم و دانش سے کھلی دشمنی اور غیراخلاقی حرکت ہے اور ہم اس حرکت کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید بر آن کہا کہ تعلیمی ادارے معاشرے کی اصلاح و بہبود عوام کی ذھن سازی اور ترقی میں اھم ترین کردار ادا کرتے ہیں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ علمی و تحقیقی ادارہ ہے باکردار علماء و محققین اس تربیت سازی کے عکاس ہیں جنہوں نے مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے اتحاد امت مسلمہ، خدمت دین مبین اسلام اور خدمت خلق میں بھرپور کردار ادا کیا اور مصروف عمل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .