۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
انتخابات

حوزہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی سے لے کر اب تک مراجع تقلید کے انتخابات کے متعلق بیانات، نظریات اور استفتاءات کو «مرجعیت اور انتخابات» کے عنوان سے مختلف نمبرز میں نقل کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی سے لے کر اب تک مراجع تقلید کے انتخابات کے متعلق بیانات، نظریات اور استفتاءات کو «مرجعیت اور انتخابات» کے عنوان سے مختلف نمبرز میں نقل کیا جائے گا۔ یہاں پر بانیٔ انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی انتخابات کے متعلق کی گئی چند نصیحتوں کو بیان کیا جا رہا ہے۔

بانیٔ انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی انتخابات کے متعلق نصیحتیں:

"انتخابات میں نامزد حضرات اور ان کے حامیوں سے توقع ہے کہ وہ اپنے نامزد امیدوار (کندیڈیٹ) کی انتخابی کمپین میں اسلامی اور انسانی اخلاق کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے حریف پر اس طرح کی تنقید نہیں کریں گے کہ جس سے اس کی ہتک حرمت ہو اور اختلافات جنم لیں۔

میری خواہش ہے کہ وہ گروہ جو اسلامی جمہوریہ سے محبت کرتے ہیں اور اسلام کی خدمت کرنے والے ہیں، اپنے انتخابی معرکہ اور اپنے پسندیدہ امیدوار کی انتخابی کمپین میں امن و آشتی کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں گے کیونکہ تفرقہ اور اختلافات دوستوں کو پریشان اور دشمن کو کامیاب کرتا ہے اور منفی تبلیغات کا باعث بنتا ہے"۔

منبع: صحیفه امام،  ج  ۱۸، ص ۳۱۸

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .