حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی سے لے کر اب تک مراجع تقلید کے انتخابات کے متعلق بیانات، نظریات اور استفتاءات کو «مرجعیت اور انتخابات» کے عنوان سے مختلف نمبرز میں نقل کیا جائے گا۔ یہاں پر رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے تکلیف (شرعی ذمہ داری) پر عمل کے متعلق پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کو نقل کیا جارہا ہے۔
سوال:
تکلیف (شرعی ذمہ داری) پر عمل مقدم ہے یا نتیجے تک پہنچنا؟
کیسے تکلیف (شرعی ذمہ داری) پر بھی عمل کیا جاسکتا ہے اور اپنے مطلوبہ نتیجے کے حصول تک بھی جایا جا سکتا ہے؟
جواب:
تکلیف (شرعی ذمہ داری) پر عمل کرنے اور قانونی اور شرعی نتیجے کے حصول کے لئے کوشش کرنے میں کوئی منافات نہیں ہے اگرچہ تکلیف (شرعی ذمہ داری) ادا کرتے وقت نتیجہ کے حصول پر بھی توجہ ہوتی ہے۔
مأخذ: khamenei.ir