۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویر/ دیدار جمعی از نمایندگان مجلس شورای اسلامی با آیت الله اعرافی

حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور کے برادر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک پیغام میں، ہندوستان میں نمائندہ ولی حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور کے برادر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

جناب حجت الاسلام و المسلمین آقائے مہدوی پور نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان 

سلام علیکم بما صبرتم 

جناب عالی کے برادر محترم انجینئر محسن مہدوی پور کے انتقال پُر ملال کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا۔
اس عظیم فقدان کے موقع پر ، جناب عالی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خداوند متعال سے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے اور لواحقین خصوصاً جناب عالی کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

علیرضا اعرافی 
سربراہ حوزہ ہائے علمیہ ایران 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .