۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نیروهای آمریکایی در عراق

حوزہ/کاطع نجمان نے کہا کہ ریاست متحدہ امریکہ اور عراق کے اسٹریٹجک مذاکرات میں، امریکی افواج کے انخلاء پر مبنی قرارداد پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے،اس بات سے قطع نظر کہ امریکہ اس قرارداد کو قبول کرتا ہے یا نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کونسل کے رکن کاطع نجمان نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور عراق کے اسٹریٹجک مذاکرات میں، امریکی افواج کے انخلاء پر مبنی قرارداد پر عملدرآمد ہونا چاہئے،  اس بات سے قطع نظر کہ امریکہ اس قرارداد کو قبول کرتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک عراقی حکومت نے امریکی افواج کو سرکاری طور پر ملک بدر کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے اور صرف اس مسئلے کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ رکن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکی حریف کے ساتھ عراقی معاہدے میں، امریکی افواج کے انخلاء پر مبنی قرارداد پر عملدرآمد حکومتی اولین ترجیحات میں سے ہونا چاہئے،کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون کو نافذ کیا جانا چاہئے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .