حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازہر یونیورسٹی کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے ایک پیغام میں مسلمانوں کی خدمت میں حلول ماہ مبارک رمضان کے موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا ہے۔
شیخ الازہر نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں،الحمد للہ!اللہ تعالی نے ایک بار پھر امت اسلامیہ کو خیر،امن اور برکت عطا فرمائی ہے۔
شیخ الازہر نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس مقدس مہینے کے ثمرات سے مستفید ہونے اور عبادت، اطاعت،بخشش اور قرب الٰہی حاصل کرنے میں کامیابی عطا فرمائے اور اس مقدس مہینے کو عالم اسلام کیلئے امن و امان اور مصالحت کا مہینہ قرار دے۔