۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصویر آرشیوی از بمباران یمن

حوزہ/انصار اللہ یمن کے ذرائع ابلاغ نے سعودی اتحادیوں کی جانب سے یمن کے مختلف صوبوں مأرب ،البیضاء اور الجوف پر حملوں میں شدت سے اضافے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، انصار اللہ یمن کے ذرائع ابلاغ نے سعودی اتحادیوں کی جانب سے یمن کے مختلف صوبوں مأرب ،البیضاء اور الجوف پر حملوں میں شدت سے اضافے کی اطلاع دی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق، سعودی جارحانہ جنگجو طیاروں نے گزشتہ روز صرواح کے متعدد شہروں پر 14 بار اور صوبہ مأرب کے شہر مدغل اور شہر رحبۃ پر 3 بار بمباری کی ہے ۔

المسیرہ نے اشارہ کیا کہ سعودی جارح اور غیر قانونی اتحاد نے 4مرتبہ مرکزی یمن کے صوبہ البیضاء اور السوادیہ شہر پر بھی بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب کی سرحد پر یمنی صوبہ الجوف کے خب اور الشعف شہروں کو سعودی جارحیت پسندوں نے 3مرتبہ بموں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

انصار اللہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سرحد پر مامور اہلکاروں نے صعدہ سرحد پر ایک یمنی شہری کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور اسی طرح چند روز قبل سعودی جارحیت پسندوں کی انہی علاقوں پر متعدد بمباری سے خاتون سمیت ایک آدمی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .