۲۱ آبان ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 11, 2024
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ شہید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اہل بیت علیہم السلام کی مکمل نمائندگی کی۔ وہ در حقیقت اپنے وجود میں ایک امت تھے۔ عراق کی بعثی حکومت نے ان کو شہید نہیں کیا بلکہ ایک امت کو شہید کیا ہے۔ شہید کی چند خصوصیات تھیں جنہوں نے شہید صدر کو اعلی مقام تک پہچایا جن میں عزت نفس، عشق اہلیبیت علیہم السلام، انکساری، علمی مقام ان تمام خصوصیات نے شہید باقر صدر کو اعلی مقام بخشا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے سید محمد باقر الصدر شہید اور ان کی ہمشیرہ سیدہ آمنہ بنت الہدی کی شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید صدر کی شخصیت کو چند جہت سے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اہل بیت علیہم السلام کی مکمل نمائندگی کی۔ وہ در حقیقت اپنے وجود میں ایک امت تھے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی بعثی حکومت نے ان کو شہید نہیں کیا بلکہ ایک امت کو شہید کیا ہے۔ شہید کی چند خصوصیات تھیں جنہوں نے شہید صدر کو اعلی مقام تک پہچایا جن میں عزت نفس ،عشق اہلیبیت علیہم السلام، انکساری، علمی مقام ان تمام خصوصیات نے شہید باقر صدر کو اعلی مقام بخشا۔

علامہ افضل حیدری نے شہید کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا تو شہید آیت اللہ باقر الصدر نے کہا کہ امام خمینیؒ نے انبیاء علیہم السلام کی آرزوؤں کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔

انہوں نے شہید باقر الصدر کے اس جملے کی طرف بھی اشارہ کیا کہ امام خمینیؒ کی شخصیت میں ایسے ضم ہو جاؤ جیسے وہ اسلام کے اندر ضم ہوچکے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .