۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
صدر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان

حوزہ/ عید الفطر سے پہلے رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملت تشیع کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو یہ احتجاج ملک گیر شکل اختیار کریگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نماز جمعہ کے بعد پنجتنی امام بارگاہ کھپرو سانگھڑ روڈ میرپورخاص پر شیعہ مسنگ پرسنس کی آزادی کے لٸے مختلف تنظيموں اصغريہ آرگنائيزيشن پاڪستان پیام پیغام ولایت پاکستان تحریک نفاذِ جعفریہ اور تحریک جعفریہ کے جانب سے پر امن ریلی نکالی گٸی جس سے مقررنین مولانا سید ضیاء حیدر نقوی محمد حنیف کانھیو مرکز ناٸب صدر اصغريه آرگنائزیشن پاکستان  پیام ولایت کے رہنما مظاہر زیدی محمد عباس پہلوانی اور  امام بخش لسکانی ڈویزنل صدر تحریک نفاذِ جعفریہ نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم کے ڈاکٹر انجنیٸر نوجوان طالب علموں اور با فکر افرادوں کے جبری گمشدگی ریاستی دھشتگردی ہے جسے صدر مملکت آرمی چیف چیف جسٹس   اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو روکنا چاہٸے ہاں اگر کوئی مجرم ہے تو اسے پاکستانی قوانین کے مطابق سزا دی جائے، ریاستی اداروں کے جبرو ستم کی وجہ سے کئی   معصوم بچے اپنے والدین کو سال ہا سال سے نہیں دیکھ سکے ماٸیں اپنے بچوں کی جداٸی میں افسردہ ہیں بہنیں غیر محفوظ ہیں۔

مقررنین نے عید الفطر سے پہلے رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت وقت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر ملت تشیع کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو یہ احتجاج ملک گیر شکل اختیار کریگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .