۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ روزہ ضبط نفس کا نام ہے جو انسان کو اپنی خواہشات نفسانی کے مقابلے میں خداوند تبارک و تعالی کے احکام کی اطاعت اور بندگی کا درس دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیہا کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ کا مہینہ ہے جو ہمیں خدا کی اطاعت اور بندگی کا درس دیتا ہے روزہ ضبط نفس کا نام ہے جو انسان کو اپنی خواہشات نفسانی کے مقابلے میں خداوند تبارک و تعالی کے احکام کی اطاعت اور بندگی کا درس دیتا ہے۔

تصویری جھلکیاں:  مدرسہ خدیجۃ الکبری (س) جیکب آباد کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان تقریب کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے اس لیے ہمیں اس مبارک اور مقدس مہینے کو تلاوت قرآن کریم اور قرآن فہمی کے لیے مخصوص کر لینا چاہیے قرآن کریم کا پڑھنا عبادت اس کا سمجھنا باعث ہدایت ہے جبکہ قرآن حکیم پر عمل کرنا باعث نجات ہے قرآن کریم مکمل نظام حیات ہے قرآن کریم کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اور نظام حیات کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت اسلامیہ پاکستان کی حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ایک اسلامی ریاست کے اندر رمضان المبارک کے تقدس کی پامالی انتہائی افسوسناک ہے ماہ رمضان کے دوران ہوٹل بند ہونے چاہیں گانے بجانے کی آوازیں اور ہر وہ چیز جو احترام رمضان کے منافی ہو اس کے سدباب کے لئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں 

آخر میں کہا کہ اس مبارک مہینے میں ہم سب کو چاہیے کہ اپنی سحری اور افطاری میں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو مدنظر رکھیں اور ان کی مدد اور خبر گیری کرتے رہیں جو خدا کی خوشنودی کا سبب بھی ہے اور ہماری نجات کا باعث بھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .