۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزہ/ اسلام ہمیں دوسروں کی جان و مال کے تحفظ,ظالمین سے دوری،ذخیرہ اندوزی کی مذمت اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے۔روزہ خود کو محض بھوکا یا پیاسا رکھنے کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے۔ہمارے ملک میں ایسے بھی کئی خاندان ہیں جن کے بچے مدتوں سے لاپتا ہیں۔ان کے اہل خانہ ہر سال سحری و افطاری کے اوقات میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔حکومت ان جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرائے۔رمضان میں کی گئی اس نیکی کا اجر کئی گنا زیادہ ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رمضان المبارک کے بابرکت موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک صبر و رضا اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔خالق کائنات نے امت محمدی پر روزے اس لیے فرض کیے کہ وہ متقی بن جائیں۔ہم نے ایک دن اللہ کے حضور اپنے ہر عمل کا جواب دہ ہونا ہے۔لہذا اپنی زندگیوں کو اسلام کے حقیقی اصولوں کے مطابق ڈھالا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں دوسروں کی جان و مال کے تحفظ,ظالمین سے دوری،ذخیرہ اندوزی کی مذمت اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے۔روزہ خود کو محض بھوکا یا پیاسا رکھنے کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے۔ہمارے ملک میں ایسے بھی کئی خاندان ہیں جن کے بچے مدتوں سے لاپتا ہیں۔ان کے اہل خانہ ہر سال سحری و افطاری کے اوقات میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔حکومت ان جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرائے۔رمضان میں کی گئی اس نیکی کا اجر کئی گنا زیادہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے مہنگائی پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔اشیائے خوردونوش کو سستا کر کے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کورونا وبا کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران عبادات اور اجتماعات میں ایس او پیز پر عمل کرنا اخلاقی و قانونی تقاضا ہے۔اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھنا شرعی لحاظ سے بھی ضروری ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں ایک دوسرے کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھا جائے اور اپنی عبادات میں وطن کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے زیادہ سے زیادہ دعا کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .