۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت کراچی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت استقبال ماہ رمضان کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ریاست سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اکابرین ملت مشکل وقت میں اہم کردار ادا کریں اور آگے بڑھ کر ایک دوسرے کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے استقبال ماہ رمضان کانفرنس کا انعقاد علامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت امام بارگاہ شاہ نجف میں منعقد ہوا، جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں نے شرکت کی، جس میں ہیئت آئمہ مساجد پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، پیام ولایت پاکستان، تنظیم عزاداری، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، شیعہ خوجہ اثنا عشری جماعت، پاک محرم ایسوسی یشن، بوتراب اسکاوٹس، پاک حیدری اسکاوٹس مختلف ٹرسٹیز، علمائے کرام و ذاکرین عظام اور مجلس و جلوس کے بانیان نے شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: کراچی میں استقبال ماہ رمضان کانفرنس

اجلاس میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی روشنی میں ماہ رمضان میں عبادات، مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا کے لئے ڈاکٹرز، دانشواران ملت اور تنظیموں کے سربراہان نے تجاویز پیش کیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ریاست سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اکابرین ملت مشکل وقت میں اہم کردار ادا کریں اور آگے بڑھ کر ایک دوسرے کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .