استقبال ماہ رمضان
-
جعفریہ الائنس کے تحت استقبال ماہ رمضان کانفرنس کا انعقاد، علماء و ذاکرین اور شیعہ تنظیموں کے عہدیداران کی شرکت
حوزہ/ کانفرنس میں اپنے خطابات کے دوران مقررین نے کہا کہ اتحاد اور وحدت کے ذریعے شرپسندی کو روک کر وحدت کے جذبوں کو فروغ دیا جائے۔
-
روزہ تمام اچھی عادات اپنانے کی مشق،دیانت داری، راست گوئی سرِ فہرست ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ علی مسجد جامعتہ المنتظر میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعا جیسی نعمت سے تمام نعمتیں مل سکتی ہیں،جسمانی عبادات کے علاوہ مالی واجبات کی ادائیگی بھی لازم ہے، زکوٰة و خمس دیے بغیر لباس، مکان اور غذا مکمل طور پر درست قرار نہ پائیں گے۔
-
خیرپور میرس میں استقبال ماہ رمضان المبارک و مبلغین ورکشاپ
حوزہ/ ورکشاپ میں معزز علماء کرام نے مبلغین کو تزکیہ نفس کے مہینے میں عوام الناس کو دین اسلام کی طرف صحیح سمت میں دعوت دینے پر مفصل خطابات کئے۔
-
ماہ مبارک رمضان کا پیغام تقویٰ اور تزکیہ نفس، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدر آباد ہندوستان نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر پیغام رمضان کے عنوان سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
-
مسجد ایرانیان"مغل مسجد" ممبئی میں استقبال ماہ مبارک رمضان کا عدیم المثال پروگرام
حوزہ/ 29 شعبان المعظم ممبئی کی معروف مسجد ایرانیان میں علماء و دانشور حضرات کی موجودگی میں ایک بے نظیر استقبال ماہ رمضان المبارک کا پروگرام ہوا جس میں کثیر تعداد میں ممبئی اور مضافات کے مومنین نے شرکت کی۔
-
استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں نشست کا انعقاد
ماہ مبارک رمضان خودسازی اور کسب رضائے الٰہی کا مہینہ ہے: مولانا ڈاکٹر شھوار حسین نقوی
حوزہ/ مولانا نے کہا: ماہ مبارک رمضان تزکیہ نفس، خودسازی اور کسب رضائے الٰہی اور لوگوں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کراچی پاکستان کی جانب سے استقبال ماہ رمضان کانفرنس کا انعقاد:
رمضان المبارک تزکیہ نفس کیلئے بہترین فرصت ہے، مقررین
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم کراچی پاکستان کی جانب سے مسجد سید الشہداء، آئی آر سی میں استقبال ماہ رمضان و دعا کا انعقاد کیا گیا۔
-
ماہ رمضان المبارک کی آمد مسلمانوں کیلئے خوشبختی ہے، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل
حوزہ/ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان اعلٰی مولانا مشتاق احمد حقنواز نے کہا کہ اس ماہ کا اہم ترین تقاضا یہ ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہوکر معاشرے میں پھیلی بدعات، خرافات و منشیات کا قلع قمع کرنا چاہیئے۔
-
رمضان المبارک کے لئے خود کو کیسے آمادہ کریں
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: ہمیں اس مقدس مہینے میں داخل ہونے کے لیے خود کو آمادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین استاد کاظم صدیقی:
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ،زمان و مکان کے لحاظ سے بیت اللہ الحرام کی زیارت سے زیادہ اہم ہے
حوزه/ ایرانی مشہور و معروف خطیب نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ، زمان و مکان کے لحاظ سے بیت اللہ الحرام کی زیارت سے زیادہ اہم ہے۔
-
صدقہ،لوگوں کے ساتھ اچھے برتاؤ اور قرآن کی تلاوت کرنا رمضان المبارک کے اہم اعمال میں سے ہیں، آیۃ اللہ سید احمد خاتمی
حوزه/ تہران کے نائبِ امام جمعہ نے صدقہ دینے، لوگوں کے ساتھ اچھے برتاؤ اور قرآن کی تلاوت کرنے کو رمضان المبارک کے اہم اعمال قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا (ع) کی ایک حدیث کے مطابق، اس مہینے میں قرآن کریم کی ایک آیت کی تلاوت کا ثواب ایک ختمِ قرآن کے برابر ہے۔
-
حیدرآباد میں استقبال رمضان المبارک و مبلغین کانفرنس +تصاویر
حوزہ/ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد علی جروار، صوبائی رہنما مولانا عابد رضا عرفانی، صوبائی نائب صدر اسد رضا نعیمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
-
استقبال ماہ رمضان کے حوالے سے امروہہ فاؤنڈیشن کی جانب پروگرام
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ماہ میں داخل ہونے سے پہلے اپنے آپ کو آمادہ کرنا ہوگا جب انسان کسی کے گھر جاتا ہے تو کتنی آمادگی کرتا ہے اسی طرح خداوند عالم کے ماہ میں داخل ہونے سے پہلے آمادگی ضروری ہے۔
-
آدابِ استقبالِ ماہِ خدا
حوزہ/رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے والا ہے یہ مہینہ اللہ کی برکتوں کا مہینہ ہے اس مہینہ میں اللہ اپنے بندوں کی طرف خصوصی نظر کرم فرماتا ہے، لہذا اس مہینہ کا استقبال اچھے انداز میں ہونا چاہیے۔
-
جہاد اکبر کا سلیقہ سکھاتا ہے ماہ رمضان، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ استاد جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب : ماہ رمضان میں صرف اللہ کی عبادت نہیں بلکہ اسکی مخلوق کی خدمت کا بھی حکم ہے۔ جیسا کہ حضور نے خطبہ شعبانیہ میں جہاں روزہ، نماز، دعا و استغفار اور تلاوت قرآن کا حکم دیا وہیں فقراء و مساکین کی مدد، یتیموں کے خیال رکھنے، صلہ رحمی اور روزہ داروں کے افطار کرانے کا حکم دیا ہے۔
-
رمضان المبارک صبر و رضا اور ایثار و قربانی کا درس، امت محمدی پر روزے اس لیے فرض کہ وہ متقی بن جائیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اسلام ہمیں دوسروں کی جان و مال کے تحفظ,ظالمین سے دوری،ذخیرہ اندوزی کی مذمت اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے۔روزہ خود کو محض بھوکا یا پیاسا رکھنے کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے۔ہمارے ملک میں ایسے بھی کئی خاندان ہیں جن کے بچے مدتوں سے لاپتا ہیں۔ان کے اہل خانہ ہر سال سحری و افطاری کے اوقات میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔حکومت ان جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرائے۔رمضان میں کی گئی اس نیکی کا اجر کئی گنا زیادہ ہو گا۔
-
بہار؛ حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای میں استقبال ماہ رمضان المبارک تقریب/ روزہ مومنین کے لئے اللہ کا خاص عطیہ ہے، مولانا سبط حیدر اعظمی
حوزہ/ ایران کی کامیابی اسے عظیم رہبر پانے کی وجہ سے ہے جسن نے دنیابھرمیں عبادت اور ریاضت کوعام کیا ،یہ واحد قوم ہے جہاں کی پلیس بھی عارفانہ گفتگوکیاکرتی ہے ،شہید سردار سلیمانی جودنیابھر کے کے لئے ایک نمونہ اور آیڈیل بنکے پیش ہوئے اسے قوم ہرگز فراموش نہیں کرسکتی۔
-
کراچی میں استقبال ماہ رمضان کانفرنس:
شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی؛اکابرین ملت مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں، علامہ سید رضی جعفر نقوی
حوزہ/ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ریاست سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اکابرین ملت مشکل وقت میں اہم کردار ادا کریں اور آگے بڑھ کر ایک دوسرے کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔
-
ماہ مبارک رمضان کے قیمتی لمحوں کو غنیمت جانیں
حوزہ/ اللہ کا مہینہ آن پہنچا ہے،کتنا اچھا ہے کہ انسان اس مبارک مہینے سے بہترین فائدہ اٹھائے،ایک لمحہ بھی اس مہینہ کا بیکار میں ضایع نہ ہونے دے؛ اس ایک مہینہ میں ایک سال کی قسمت بلکہ ایک عمر کی قسمت لکھی جاتی ہے۔
-
ماہ رمضاں گلاب جیسا ہے
حوزہ/ جیسے گلاب کے لیے بھر بھری، زرخیز اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب اہم ہوتا ہے اسی طرح ماہ مبارک رمضان کی ضیافت کا دسترخوان خاصان خدا سے مخصوص ہے اور اس کی عظمتوں کے ادارک کے لئے پاکیزہ قلب و نظر کا ہونا ضروری ہے۔
-
ماہ رمضان اللہ کا مہینہ،جو ہمیں خدا کی اطاعت اور بندگی کا درس دیتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ روزہ ضبط نفس کا نام ہے جو انسان کو اپنی خواہشات نفسانی کے مقابلے میں خداوند تبارک و تعالی کے احکام کی اطاعت اور بندگی کا درس دیتا ہے۔
-
اللہ کے بندے ماہ رمضان کا شدت سے انتظار کرتے ہیں اور جن کا ایمان کمزور ہے وہ ماہ رمضان کے نام سے خوف کھاتے ہیں، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ خطبہ جمعہ کے دوران امام جمعہ سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ پوری دنیا میں ایران اور چین کے معاہدہ کے حوالے سے تجزیات اور تبصرے ہو رہے ہیں۔ یہ 25 سالہ معاہدہ ہے، جس سے امریکہ اور اسرائیل کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ امریکہ اب پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے سوچ رہا ہے اور یہ امریکہ کی بدترین شکست ہے۔ اگرچہ اس معاہدے کی بہت ساری باتوں کو سامنے نہیں لایا گیا ہے، تاہم یہ واضح ہوچکا ہے کہ اس معاہدے کے بعد چین روزانہ ایران سے ایک ملین بیرل تیل برآمد کرے گا۔ ہماری دعا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو بھی ایسے معاہدے کرنے کی توفیق ہو۔
-
بہار ایسی بھی رمضان جیسی
حوزہ/ تن آسائی جسطرح جسم کوبیمار بناتی ہے اسی طرح غفلت اور اللہ سے دوری بھی روح انسانی کو فاسد کردیتی ہے اور مسلسل کھاتے پیتے رہنے سے جسمانی و روحانی دونوں امراض میں مبتلا کردیتی ہے۔ اس لئے ماہ مبارک رمضان کی تیاری اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق روزہ و نماز و دعا میں بسر اوقات کرنا ایمان و اسلام والوں کی دلی خواہش اور ان کا شیوہ ہے۔
-
سکردو میں استقبال ماہ رمضان مبارک کی مناسبت سے علمائے بلتستان کا ایک اہم اجلاس:
ماہ مبارک رمضان تبلیغ اور ترویج دین کے لئے بہترین فرصت، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشرے میں جوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے، لہذا علمائے کرام جوانوں سے مربوط رہیں ساتھ ہی بلتستان کے ہمارے جوان بھی علماء سے قریب رہیں۔
-
براہ راست اخلاقی بیان مشاہدہ فرمائیں/حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی دامت برکاتہ(ہندوستان) حوزہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے توسط سے مخاطب ہونگے
حوزہ/موجودہ حالات اور موضوع کی اہمیت کے پیش نظر حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے مؤمنین کے لیے آنلائن درس اخلاق کا اہتمام کیا گیا ہے اور ان شاء اللہ المستعان یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔