۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا سید جواد الموسوی

حوزہ/ ہم ایک مہذب قوم ہیں ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کی قوم ہیں جنہوں نے ہمیں تعلیم و تہذیب سکھایا ہے، ہم ان طاقت کے مراکز اور ریاست کو کہتے ہیں مکتب تشیع کی اس بےچینیوں کو ختم کرتے ہوئے اسیروں کو رہا کردے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم عاشورا کے جلوسوں کا رخ پارلیمنٹ کی طرف کردیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز عالم دین علامہ سید جواد الموسوی کہا کہ حکومت وقت سن لے جنہوں نے ہمارے بچوں کو اٹھایا ہے، ہم امن پسند قوم ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہم کمزور قوم ہیں، تم نے ابھی علی کے شیروں کو بپھرتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ علی کے شیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کی قوم ہیں جنہوں نے ہمیں تعلیم و تہذیب سکھایا ہے، ہم ان طاقت کے مراکز اور ریاست کو کہتے ہیں مکتب تشیع کی اس بےچینیوں کو ختم کرتے ہوئے اسیروں کو رہا کردے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم عاشورا کے جلوسوں کا رخ پارلیمنٹ کی طرف کردیں۔

یاد رکھیں قدیم زمانے میں بنی عباس اور بنی اُمیہ والے بھی ایسی حرکتیں کرتے تھے، ایجنسیز سن لیں ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں، یہ ثابت کریں ایک شیعہ نے آج تک خودکش حملے کیا ہو؟ آج تک شیعوں نے وطن کی سالمیت کیخلاف کچھ کیا ہو؟ ہم بہترین قوم ہیں، ہمارا نظریہ بہترین ہے، ہمارے علماء بہترین ہیں، کیوں ہمارے پیچھے پڑے ہو؟ آئیں ہم سے علمی اور دلیل کی بنیاد پر گفتگو کریں۔

مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان سیرت علی اکبرؑ پر چلنے والے ہیں، ہمیں موت سے گرفتاریوں سے مت ڈراو، اگر علی اکبرؑ تیس ہزار کے لشکر کے سامنے سینہ سپر ہو سکتے ہیں تو ان کے پیروکار بھی ان کی سیرت پر چلنے والے ہیں، لہذا حکومت ان گمشدگان کو چھوڑ دے ان کو عدالتوں میں پیش کرے، اگر ان پر کوئی جرم ثابت ہو جائے تو یہ عدالتوں کا کام ہے، ان کو سزا دیں، کسی کو حق نہیں کہ بغیر اطلاع کے کسی پاکستانی شہری کو یوں اغوا کرے، حکومت جلد از جلد ان جوانوں کو تلاش کرے اور لواحقین کو سکون پہنچائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .