۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
نشست

حوزہ/ قوم وملت تشنہ ہے جسے سیراب کرنے کے لئے حضرت زہیرقینؑ کی ضرورت ہے حضرت حبیب بن مظاہرکی ضرورت ہے آیئے مل جلکران مجاہدین کربلاکی سیرت پہ روشنی ڈالیں تاکہ قوم کابچہ بچہ ہمیشہ کربلائی ہو۔     

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/سال گزشتہ کی طرح امسال بھی قرآن وعترت فاونڈیشن کی جانب سے ٢٩صفرسے ٨ ربیع الاول تک مجالس کاسلسلہ جاری ہے جہاں مجلس و ماتم کا پروگرام بہترین اندازمیں منعقد ہے وہیں ایام عزا کے آخری ایام کو بڑے ہی دل وجان سے منانے کے لئے مجالس کے بعد علماء کی نشست نے قوم وملت کو ایک اہم پیغام دیا۔                       

ہندوستان کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناسید ولی الحسن رضوی قبلہ وکعبہ نے بیان کیا کہ ہرلحظہ علمی ترقیاں پر زور دینا ضروری ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناسید شمیم رضارضوی قبلہ وکعبہ نے بھی کہا کہ ہمیں چاہیے کہ میدان خطابت میں بھی بھرپور حصہ لین تاکہ شیریں زبان سے قوم کو پیغام کربلا پہنچا سکیں، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد عباس رضوی قبلہ وکعبہ نے کہا کہ قوم وملت تشنہ ہے جسے سیراب کرنے کے لئے حضرت زہیرقینؑ کی ضرورت ہے حضرت حبیب بن مظاہرکی ضرورت ہے آیئے مل جلکران مجاہدین کربلاکی سیرت پہ روشنی ڈالیں تاکہ قوم کابچہ بچہ ہمیشہ کربلائی ہو۔           

عظیم علماء کرام کی گفتگو نے نہایت ایک نایاب تحفہ پیش کیا دامن وقت میں گنجایش نہ ہونے کی وجہ سے]جسے پھرکبھی بیان کیاجائیگا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناسید شمع محمدرضوی قبلہ وکعبہ نے کہا کہ ہر زمانے کی ضروت ہے کہ مجالس و محافل کے بعد ایسی بابرکت بیٹھک ضرور کریں تاکہ دینی امورمیں بہترین افکارپیش ہوسکیں، خداوندعالم سے دعاہے کہ ہمیں محمدوآل محمد[ع]کی سیرت پہ چلنے کی توفیق عطافرمائے!آمین ثم آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .