۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن محبان آل یاسین (ع)

حوزہ/ انجمن محبان آل یاسین علیہم السلام طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی "مقیم ایران" کے جانب سے ایک عشرہ مجالس ۱۴۴۳ھ جو بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوا۔جس میں علماء و طلاب ذوی الاحترام نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں انکے جد مظلوم امام حسین علیہ السلام کا تعزیت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سر زمین قم المقدسہ میں بسلسلہ شہادت ریحان محمد مصطفی، دلبند علی و فاطمہ، پاسبان صلح حسن مجتبی، مظلوم کربلا، شہید نینوا، قتیل العبرہ، سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا، انجمن محبان آل یاسین علیہم السلام طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی "مقیم ایران" کے جانب سے ایک عشرہ مجالس ۱۴۴۳ھ جو بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوا۔جس میں علماء و طلاب ذوی الاحترام نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں انکے جد مظلوم امام حسین علیہ السلام کا تعزیت پیش کیا۔

انجمن محبان آل یاسین علیہم السلام کے صدر مولانا طیب علی انصاری نے بتایا کہ یہ عشرہ مجالس کا دوسرا سال ہے جسے حوزہ علمیہ جامعۃ الامام امیرالمؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی "مقیم ایران" کے طلاب بہت ہی عقیدت کے ساتھ منعقد کرتے ہیں جسمیں کثیر تعداد میں علماء و طلاب نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عشرہ مجالس یکم محرم الحرام سے لیکر ۱۲ محرم تک جاری رہا۔ جس میں حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سید منہال حسین،مولاناسید نشاد حسین رضوی،مولانا شاہان حیدر خان، سید قیصر عباس رضوی، مولانا سید لیاقت علی کاظمی،مولانا شیخ ریحان حیدر، مولانا مہدی صورت والا، مولانا ڈاکٹر ذوالفقار حسین، مولانا طیب علی انصاری و مولانا عقیل معروفی نے ذکر سید الشہداء علیہ السلام بیان کیا ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس عشرہ مجالس میں محکمہ صحت کی طرف سے دی گئی ہدایات کا خاص خیال رکھا گیا حاضرین ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے شرکت کر رہے تھے۔

عشرۂ مجالس محرم الحرام ۱۴۴۳ہجری میں خطباء کی مجالس کی مکمل لینک 

۱۔ پہلی مجلس 
عالیجناب مولانا سید منہال حسین رضوی صاحب قبلہ

۲۔ دورسری مجلس 
عالجناب مولانا سید نشاد حسین رضوی صاحب قبلہ
https://youtu.be/Z_f40a9OZOE

۳۔ تیسری مجلس 
عالیجناب مولانا شاہان حیدر خان صاحب قبلہ
https://youtu.be/C7rv-nb7fxA

۴۔ چوتھی مجلس
عالیجناب مولانا سید قیصر عباس صاحب قبلہ
https://youtu.be/sxfkmibjNGo

۵۔ پانچویں مجلس
عالیجناب مولانا سید لیاقت علی کاظمی صاحب قبلہ
https://youtu.be/D8DxFD62MRo

۶۔ چھٹی مجلس 
عالیجناب مولانا شیخ ریحان حیدر صاحب قبلہ 
https://youtu.be/Yro1s9mtzR8

۷۔ ساتویں مجلس 
عالیجناب مولانا سید منہال حسین رضوی صاحب قبلہ
https://youtu.be/oWYEg2wn5Mo

۸۔ آٹھویں مجلس
عالیجناب مولانا مہدی سورت والا صاحب قبلہ
https://youtu.be/OjUblMZtNgU

۹۔ نویں مجلس
عالیجناب مولانا ذوالفقار حسین صاحب قبلہ 
https://youtu.be/iUDKU4_LzqI

۱۰۔ دسویں مجلس (شام غریباں کی مجلس)
عالیجناب مولانا سید لیاقت علی کاظمی صاحب قبلہ
https://youtu.be/c2W3z6LVJ3o

۱۱۔گیارہویں مجلس 
عالیجناب مولانا محمد طیب علی انصاری صاحب قبلہ
https://youtu.be/-y3OwuaF-Gg

۱۲۔ بارہویں مجلس
عالیجناب مولانا عقیل عباس صاحب قبلہ
https://youtu.be/XfPOoPa3dM8

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .